21/July/2020

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مئیر کو گرفتار کر لیا

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مئیر کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مئیر کو گرفتار کر لیا

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیلی پولیس نے اتوار کے روز دوپہر کے وقت مقبوضہ بیت المقدس کے ناظم عدنان غیث کو سلوان ضلع میں انکے گھر سے گرفتار کر لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کے چئیرمین غیث کے گھر پر ہلہ بولا اور توڑ پھوڑ کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔

چئیرمین غیث کو اس سے پہلے کئی مرتبہ تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

اسی دوران، پولیس افسران ضلع سلوان کے علاقے راس العا مود کی گلیوں میں پھیل گئے اور حفاظتی ماسک نہ پہنے پر مقامی باشندوں کے خلاف جرمانے جاری کیے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C