اسرائیل مطالبات تسلیم کرتا ہے تو 24 سے 48 گھنٹوں میں جنگ بندی ممکن ہے، حماس
👁️ 125 بار دیکھا گیا
اسرائیل مطالبات تسلیم کرتا ہے تو 24 سے 48 گھنٹوں میں جنگ بندی ممکن ہے، حماس
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) حماس کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل مصر میں جاری مذاکرات کے دوران مطالبات تسلیم کرتا ہے تو غزہ میں 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی ممکن ہو سکتی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق حماس اہل نے قاہرہ میں جاری مذاکرات کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات کہی۔
مذکورہ اہلکار کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل، شمالی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی اور امداد میں اضافے پر رضا مند ہوتا ہے تو اس پیش رفت کے نتیجے میں اگلے 24 اور 48 گھنٹوں میں جنگ بندی کا معاہدہ ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ کا ہفتے کو کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے فریم ورک کم و بیش قبول کر لیا ہے جس میں یرغمالوں کی رہائی بھی شامل ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کے عہدیدار کا صحافیوں سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ اب گیند حماس کے کورٹ میں ہے۔
عہدیدار کے مطابق معاہدے کے مطابق غزہ میں مزید امداد کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔
عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ مصر میں اتوار کو مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور ثالث مصر اور قطر حماس کی طرف سے جواب کی توقع رکھتے ہیں۔
دوسری طرف برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق حماس کے ایک سینئر اہل کا کہنا تھا کہ حماس کا وفد جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کرنے اتوار کو قاہرہ پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق مذاکرات کی سربراہی حماس کے نائب چیف خلیل الحیا کر رہے ہیں۔
جنگ بندی سے متعلق مذاکرات سے واقف ایک فلسطینی اہل کار نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب نہیں ہیں۔
علاوہ ازیں مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے اسرائیلی وفد کی بھی قاہرہ آمد متوقع ہے۔
اے ایف پی کے مطابق حماس کے زیرِ انتظام غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 90 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد بھی شامل ہیں جن کے گھر کو جنوبی رفح میں واقع پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3444 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C