اسرائیل کا صنعا ایئرپورٹ پر فضائی حملہ، یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ
👁️ 113 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا صنعا ایئرپورٹ پر فضائی حملہ، یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ
صنعا (ڈیلی اردو) یمن کے دارالحکومت صنعا میں قائم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں یمن کی قومی ایئرلائن کا آخری فعال طیارہ تباہ ہو گیا۔ یہ دعویٰ صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کیا ہے۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یمنی عازمین حج کی روانگی کی تیاری کر رہے تھے۔ حوثی تحریک کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے حملے کو “یمنی عوام کی فلسطینیوں کے لیے حمایت کمزور کرنے کی سازش” قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطینی عوام مسلم دنیا کی حمایت سے محروم ہو جائیں، مگر اللہ کے فضل سے وہ ناکام رہے گا۔”
اپنے خطاب میں عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام فلسطینیوں کے ساتھ اپنی حمایت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ یمن پر حملے کر کے فلسطین سے یکجہتی کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ “جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا، وہ اس کی بھاری قیمت چکائے گا۔”
عرب میڈیا کے مطابق، یہ حملہ یمن میں اسرائیل کی جانب سے رواں ماہ کیا جانے والا دوسرا حملہ ہے۔
یاد رہے کہ حوثی تحریک حالیہ مہینوں سے فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے خطے میں اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C