اسرائیل کا غزہ سٹی کے فلسطینیوں کو نکل جانے کا حکم
👁️ 275 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا غزہ سٹی کے فلسطینیوں کو نکل جانے کا حکم
یروشلم (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ شہر کے تمام فلسطینی باشندوں کو اس شہر سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ’’آخری موقع‘‘ ہے اور جو فلسطینی وہاں رہیں گے، انہیں عسکریت پسند سمجھا جائے گا۔
گزشتہ قریب دو سال سے اسرائیل اور حماس کے مابین جاری جنگ میں تقریباﹰ پوری طرح تباہ ہو جانے والی غزہ پٹی کے سب سے بڑے شہری مرکز غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج نے ستمبر کے وسط سے اپنا ایک وسیع تر زمینی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
اس آپریشن کا مقصد وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت کے فیصلے کے مطابق پورے غزہ شہر کو اسرائیلی کنٹرول میں لینا ہے۔ ستمبر کے وسط سے لےکر اب تک اس شہر سے تقریباﹰ چار لاکھ فلسطینی گھر بار چھوڑ چکے ہیں جبکہ شہری آبادی کا ایک بڑا حصہ اب بھی وہاں مقیم ہے۔
س تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ یکم اکتوبر کی رات اپنے ایک بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سٹی کے فلسطینی باشندوں کے لیے اس شہر کو چھوڑنے کا یہ ’’آخری موقع‘‘ ہے، جس کے بعد جو بھی فلسطینی اس شہر میں موجود رہیں گے، ’’انہیں عسکریت پسند سمجھا جائے گا۔‘‘
ساتھ ہی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ اس تنبیہ کے بعد بھی جو فلسطینی غزہ شہر میں مقیم رہیں گے، انہیں اسرائیلی فوج کی تازہ ترین عسکری پیش قدمی کے دوران ’’بھرپور طاقت‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیر دفاع کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’یہ غزہ سٹی کے رہائشیوں کے لیے بالکل آخری موقع ہے کہ وہ اس شہر سے نکل کر جنوبی غزہ پٹی کی طرف چلے جائیں۔ اس کے بعد جو بھی فلسطینی وہاں موجود رہیں گے، انہیں دہشت گرد اور دہشت گردوں کے حامی تصور کیا جائے گا۔‘‘
سات اکتوبر 2023ء کو اسرائیل میں حماس کے دہشت گردانہ حملے کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ میں غزہ پٹی کی حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی وزارت صحت کے مطابق اب تک 66 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔
اسی دوران غزہ پٹی میں دیر البلح سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق مختلف ہسپتالوں کے طبی کارکنوں نے تصدیق کی کہ اس فلسطینی ساحلی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران مزید کم از کم 21 فلسطینی مارے گئے ہیں۔
تازہ رپورٹوں کے مطابق غزہ پٹی کے شمال سے جنوب کی طرف جانے والی آخری بڑی شاہراہ، الرشید اسٹریٹ اس وقت جنوب کی طرف جانے والے فلسطینیوں کے قافلوں سے بھری پڑی ہے۔ یہ فلسطینی اپنے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پیدل بھی سفر میں ہیں اور ٹرکوں اور گاڑیوں سمیت مختلف سواریوں پر اپنا بچا کھچا سامان لادے ہوئے بھی۔
کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے یہ ساحلی شاہراہ جنوب سے شمال کی طرف ٹریفک اور فلسطینیوں کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دی تھی۔ اب وہاں سے صرف غزہ سٹی سے نکلنے والوں کو جنوب کی طرف جانے کی اجازت ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے رواں ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ مل کر واشنگٹن میں غزہ پٹی کے لیے اپنا جو نیا امن منصوبہ پیش کیا تھا، اس کی بین الاقوامی سطح پر تو کافی حمایت کی گئی ہے، تاہم فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس ابھی تک اسے قبول کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتی۔
صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ حماس کو یہ غزہ امن منصوبہ لازمی قبول کرنا چاہیے، ورنہ اسے ’’انتہائی سخت نتائج‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس بارے میں حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعرات دو اکتوبر کے روز نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو تفصیلات کا ذکر کیے بغیر بتایا کہ اس امن منصوبے کے کچھ نکات ’’ناقابل قبول‘‘ ہیں اور ان میں ترمیم کی جانا چاہیے۔
ساتھ ہی حماس کے اس عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ تازہ امن منصوبے پر حماس کا یہ ابتدائی اور غیر سرکاری ردعمل ہے جبکہ باضابطہ ردعمل دیگر فلسطینی گروپوں کے ساتھ مشاورت کے بعد سامنے آئے گا۔
’کچھ بھی باقی نہیں رہا، ہم ختم ہو گئے ہیں‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4556 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C