31/October/2025

اسرائیل کے غزہ پٹی پر جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے دوبارہ حملے

👁️ 314 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل کے غزہ پٹی پر جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے دوبارہ حملے

اسرائیل کے غزہ پٹی پر جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے دوبارہ حملے

غزہ (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے)  غزہ پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے اعلان کے باوجود، مقامی باشندوں اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس فلسطینی علاقے میں جمعرات تیس اکتوبر کے روز جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے دوبارہ حملے کیے۔

 

غزہ پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے اعلان کے باوجود، مقامی باشندوں اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس فلسطینی علاقے میں جمعرات تیس اکتوبر کے روز جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے دوبارہ حملے کیے۔

 

غزہ پٹی میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس اور اسرائیل کے مابین دو سال تک جاری رہنے والی جنگ میں امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی کوششوں سے طے پانے والے فائر بندی معاہدے پر عمومی عمل درآمد جاری ہے، تاہم اس دوران اسرائیل کی طرف سے اس ساحلی پٹی پر وقفے وقفے سے یہ الزامات لگاتے ہوئے کئی بار ہلاکت خیز فضائی حملے کیے جا چکے ہیں کہ حماس کی طرف سے سیزفائر ڈیل کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

 

اسرائیل نے رواں ہفتے منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھی غزہ پٹی پر وسیع تر بمباری کی تھی، جس میں فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق 104 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں بیسیوں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

 

ان فضائی حملوں کے بعد ابھی کل بدھ 29 اکتوبر کے روز ہی اسرائیل کی طرف سے ایک بار پھر کہا گیا تھا کہ وہ غزہ پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔

 

شمالی اور جنوبی غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملے

مصری دارالحکومت قاہرہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق مقامی باشندوں نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس نامی شہر سے مشرق کی طرف واقع علاقوں میں 10 فضائی حملے کیے۔

 

اسی طرح شمالی غزہ پٹی میں غزہ سٹی سے مشرق کی طرف واقع علاقوں میں اسرائیلی ٹینکوں نے بھی گولہ باری کی۔ ان نئے حملوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔

 

تاہم ان حملوں کے بارے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا کہ اس نے غزہ پٹی کے ان علاقوں میں، جو ابھی تک اسرائیلی قبضے میں ہیں، ’’اسرائیلی دستوں کے لیے خطرات کا باعث بننے والے دہشت گردانہ انفراسٹرکچر پر بہت نپے تلے‘‘ فضائی حملے کیے ہیں۔

 

نئے حملے سیزفائر ڈیل کا بڑا امتحان

 

غزہ پحملے اسرائیل اور حماس کے مابین طے پانے والے اس بہت نازک جنگ بندی معاہدے کا ایک بڑا امتحان ثابت ہو رہے ہیں، جس پر عمل درآمد کا آغاز 10 اکتوبر کو ہوا تھا۔

قبل ازیں اسرائیل نے رواں ہفتے منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ پٹی پر فلسطینی طبی ذرائع کے بقول 104 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے جو وسیع تر حملے کیے تھے، ان کی وجہ حماس کے ایک مبینہ حملے میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت بنی تھی۔

 

حماس نے تاہم اپنے خلاف اس الزام کی تردید کی تھی کہ منگل کے روز اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی وجہ بننے والا حملہ اس نے کیا تھا۔

 

ساتھ ہی حماس نے غزہ سیزفائر ڈیل کے ثالث ممالک سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کا پوری طرح احترام کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C