اسفند یار ولی خان نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
👁️ 122 بار دیکھا گیا
اسفند یار ولی خان نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
پشاور (ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے اور صوبائی تنظیمیں طریقہ کار وضع کریں کہ کس طرح ہم جے یو آئی سے تعاون کرسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کا لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچ جائیگا تو میں بذات خود اُس میں شرکت کرونگا، وزیراعلیٰ نے سیاسی کارکنان کے ساتھ کچھ کیا تو پھر اے این پی سلیکٹڈ وزیراعلیٰ سے حساب لے گی۔
باچا خان مرکز پشاور میں اے این پی کے صوبائی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی مولانا کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے اور طریقہ کار وضع کررہے ہیں کہ کس حد تک مولانا کے ساتھ تعاون کیا جائے، یہ فیصلہ ہو چکا کہ میں مولانا کے لانگ مارچ میں شرکت کرونگا اور پارٹی کارکنان سے مجھے اُمید ہے کہ وہ بھی میرے ساتھ ہونگے۔
اسفندیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر بھی واضح کیا کہ اگر 27 اکتوبر کو کسی بھی سیاسی ورکر پر تشدد کیا گیا یا اُن کا راستہ روکا گیا تو اُس کا جواب صوبائی حکومت سے اے این پی لے گی اور اسکے بعد میں بھی اپنے کارکنان کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دونگا۔
انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اتنا سوچنا چاہیے کہ وہ کب تک وزیراعلیٰ رہینگے ،پھر اُس کو اپنے آبائی گائوں مٹہ سوات میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ اور شفاف انتخابات چاہتی ہے جس میں تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں اندر رہتے ہوئے کام کرینگے، فوج پولنگ اسٹیشنز میں اندر اور باہر ہونے کے بجائے الیکشن میں سڑکوں پر ڈیوٹیاں دیگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C