اسلام آباد خودکش دھماکا: پانچ مشتبہ افراد گرفتار
👁️ 80 بار دیکھا گیا
اسلام آباد خودکش دھماکا: پانچ مشتبہ افراد گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی حکام نے چند روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم حملے سے تعلق کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستانی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔
رانا ثنااللہ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گرفتار شدگان میں خودکش حملہ آور کی معاونت کرنے والا ایک مشتبہ شخص بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خودکش بمبار کا تعلق سابقہ قبائلی علاقے کرم سے تھا اور وہ پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز کے حامل شہر راولپنڈی پہنچا تھا۔ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔
رانا ثنااللہ نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی جب کہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے پاکستانی طالبان نے بھی فوری طور پر اس حکومتی دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اسلام آباد دھشتگرد حملے کے ملزمان گرفتار کر لیے ہیں اور ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا اسکا کوئی قصور نہیں تھا؛ ملزم نے ہائیر نے کیا تھا۔ دھشتگرد کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے۔ ہم نے چار پانچ لوگوں کو راؤنڈ آپ کیا ہے۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) December 27, 2022
ابتدا میں پولیس اور حکومتی فورسز نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ڈرائیور کو بھی مشتبہ حملہ آور قرار دیا تھا، تاہم تفتیش کے بعد بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور معصوم تھا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ عسکریت پسند اس کی گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔
جمعے کے روز ہونے والے اس خودکش بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ یہ بات اہم ہے کہ اس کالعدم تنظیم نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے اور ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔ تحریک طالبان پاکستان نامی تنظیم افغانستان پر قابض افغان طالبان سے علیحدہ تو ہے، تاہم یہ افغان طالبان کی اتحادی بہرحال ہے۔
افغانستان میں گزشتہ برس طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آ جانے کے بعد پاکستان میں امید کی جا رہی تھی کہ افغان طالبان پاکستانی طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے اور انہیں دہشت گردانہ کارروائیاں ترک کرنے پر مائل کریں گے، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں پاکستانی حکام اور افغان طالبان کے مابین بھی کشیدگی دیکھی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C