اسلام آباد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت تین دہشت گرد گرفتار
👁️ 164 بار دیکھا گیا
اسلام آباد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت تین دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر سمیت تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی ملک جمیل ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی پریس کانفرنس،
کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار۔
مذکورہ دہشت گردوں نے اسلام آباد میں کاروباری اور تعلیمی ادارے سے خط کے ذریعے 30 کروڑ بھتہ کی ڈیمانڈ کی اور نہ دینے کی صورت میں بم بلاسٹ کی دھمکیاں دیتے رہے۔#IslamabadPolice@ShkhRasheed pic.twitter.com/p9WOg9xi8r— Islamabad Police (@ICT_Police) October 26, 2021
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے تاجروں اور اسکولوں سے 30 کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا، سی ٹی ڈی اسلام آباد کو بھی ملزمان نے خط لکھ کر دھمکی دی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیوز اور دیگر شواہد اکٹھے کیئے گئے، خطوط سوات کے ڈاک خانے سے پوسٹ ہوئے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی جمیل ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا مرکزی ملزم شیر بخت ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر تھا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ایجنسیوں کی مدد سے دھمکی آمیز کالز اور دس خطوط بھیجنے والے ملزمان کی تلاش شروع کی، انہیں دھمکی آمیز کالز سے ٹریس کرکے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملک جمیل ظفر نے کہا ہےکہ ملزم شیر بخت نے بھتے کے لئے افغانستان سے کالز کروائیں، اس کے 2 ساتھی افغانستان میں بھی ہیں، ملزمان نے سوات سے خطوط پوسٹ کیے تھے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں بم بلاسٹ کی دھمکی دی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C