اسلام آباد: کابینہ نے قبائلی اضلاع میں تھری اور فور جی کی منظوری دیدی
👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: کابینہ نے قبائلی اضلاع میں تھری اور فور جی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کابینہ نے سابق فاٹا (قبائلی اضلاع) میں تھری اور فور جی کی منظوری دے دی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایجنسیوں کو کسی حساس معاملے پر تھری یا فور جی کی سروس بند کرانے کی ضرورت پڑی تو مختصر نوٹس پر سروس کو معطل کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ منتخب علاقوں یا گلیوں کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہا کہ ’میں نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا ایک، ایک ترجمان تعینات کریں، سوشل میڈیا کے لیے ایک ترجمان ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے متعلق فیصلے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے اور کل کابینہ اس کا فیصلہ کرے گی کہ ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہوگا۔
شیخ رشید نے اسلام آباد میں مسلح شخص سے متعلق سوال پر بتایا کہ اس کے پستول میں گولیاں نہیں تھیں، تاہم پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھرنے کی تیاری کریں، ان کا حق ہے لیکن لاقانونیت کی صورت میں آئین و قانون کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ کا مسئلہ ہو تو وزارت داخلہ دیکھتا ہے، پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی وزارت خارجہ بہتر بنا سکتا ہے، جبکہ وزارت داخلہ تمام مسائل اور حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کشمیر میں ہونے والے انتخابات سے متعلق کہا کہ منصفانہ اور شفاف انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن فوج سے مدد لے سکتی ہے، فوج پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات ہوسکتی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاس ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے کسی نام کو نکالنے کی درخواست نہیں آئی، شہباز شریف کی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 381 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C