اسلام آباد: کشمیر کی آزادی کے لئے جہاد ہی واحد راستہ ہے، سراج الحق
👁️ 52 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: کشمیر کی آزادی کے لئے جہاد ہی واحد راستہ ہے، سراج الحق
اسلام آباد (ڈیلی اردو) امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے جہاد ہی واحد راستہ ہے، مودی بابری مسجد اور مسلمانوں کا قاتل ہے۔
شیر دل اور بہادر کارکنان اور باہمت عوام کا شکریہ، جنھوں نے آج کشمیر مارچ میں شرکت کرکے اہل کشمیر کو حوصلہ دیا۔ کمزور حکمرانوں کو اٹھنے، آگے بڑھنے اور جہاد فی سبیل اللہ کا درس دیا۔ کشمریوں کو حق خودارادیت ملنے تک پاکستانی قوم ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ ان شاء اللہ
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) December 22, 2019
سینیٹر سراج الحق کا جماعت اسلامی کشمیر مارچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی ایک ریاستی دہشت گرد ہے، حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ جہاد کا اعلان کرنا ان کا فرض ہے۔
اسلام آباد – امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق تاریخی کشمیر مارچ سے خطاب کر رہے ہیں#JIKashmirMarch_NowOrNever pic.twitter.com/mm0c6H5SXe
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) December 22, 2019
کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد فی سبیل اللہ کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہ گیا، بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دیتی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے، کشمیری اس وقت تعلیم اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم ہیں، ہزاروں ماؤں بہنوں، بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی لیکن پھر بھی کشمیریوں کی زبان پر یہی نعرہ ہوتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا ہر جمعہ کے روز کو آدھا گھنٹہ احتجاج کریں گے لیکن وہ اب اسے بھی بھول گئے، ہم نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت ہر شہر میں کشمیری عوام کامسئلہ اٹھایا، آج ہمارے 18 ہزار سے زائد کشمیری گرفتاری کا شکار ہیں، حکومت عملی اقدامات کرنے کے بجائے یوم سیاہ بنا کر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے، کشمیر کے نہتے عوام کی حمایت میں ہم آج اسلام آباد میں موجود ہیں، اس ملک میں ایسے لوگ موجود ہیں جو قوم، ملک، کشمیری عوام کا تحفظ کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد کشمیر مارچ میں اہلیان پاکستان نے حکومت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب خالی بیانات اور کھوکھلی تقریروں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔ ایک کروڑ کشمیریوں کو ظالم مودی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
سینیٹر سراج الحق #JIKashmirMarch_NowOrNever pic.twitter.com/wuAQNbCSJa— Jamaat Islami Punjab (@PunjabJamaat) December 22, 2019
سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے تاکہ گریٹر ہندوستان کا منصوبہ مکمل ہو سکے، 115 سے زیادہ یوٹرن اس حکومت نے لیے لیکن مسئلہ کشمیر سمیت غریبوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔
وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں اگر قوم کو لیڈ نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑ دیں، اقوام متحدہ کی تقریر سے بڑھ کر آج تک میرے وزیراعظم نے کشمیریوں کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا، یہاں ایک بھی جوائنٹ سیشن کشمیر کے مسئلے پر نہیں ہوا، بھارت کےساتھ شملہ اور تاشقند کے معاہدے ختم کیے جائیں۔
سراج الحق نے کہا کہ غریب کا مسئلہ حکمرانوں کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ان ایوانوں میں بیٹھے اشخاص گونگے بہرے ہیں۔
پرویز مشرف سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے، تمام ادارے مسائل میں الجھ گئی ہیں، غریب کے مسائل کے حل کا ایجنڈا کسی کے پاس نہیں، قومی اداروں کو برباد کیا جا رہا ہے، کرپشن کی نئی تاریخیں پیدا ہو رہی ہیں۔
ملک پر ایک ایسا ٹولہ مسلط کیا گیا ہے جن میں کوئی صلاحیت نہیں، آج پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں اسلام آباد میں کھڑی ہے، ہم امریکا یا کسی اور طاقت کی بجائے اللہ پر یقین رکھتے ہیں۔
ملائیشیا، ترکی اور ایران نے کشمیر کے لیے آواز بلند کی، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C