اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں افغان طالبان کے پرچم لہرا دیئے گئے
👁️ 45 بار دیکھا گیا
اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں افغان طالبان کے پرچم لہرا دیئے گئے
راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی اداروں کو اس وقت ہائی الرٹ کردیا گیا جب پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ چند لوگوں کا ایک گروہ اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں افغانستان اور طالبان کے پرچم لہرا رہا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق لیک ویو پارک مالپور گاؤں کے نزدیک اور مری روڈ کے ساتھ ہے، جہاں سے اہم سرکاری عمارات بشمول پارلیمنٹ ہاؤس زیادہ دور نہیں اور اس علاقے کا انتظام کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پاس ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پارک میں شام کے وقت 20 سے 24 نوجوانوں کو یہ دونوں پرچم لہراتے اور تصاویر کھچواتے دیکھا گیا تھا۔
جس کے بعد ایک پولیس پارٹی فوری طور پر اس مقام پر پہنچی اور ان افراد سے پوچھ گچھ کی، البتہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
اس سلسلے میں جب ڈان نیوز نے اس کیس کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر سے رابطہ کیا تو انہوں نے پارک میں ‘ایسے افراد’ کی موجودگی کی تصدیق کی۔
تاہم انہوں نے اس واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔
ایک دوسرے افسر کا کہنا تھا کہ چونکہ کسی دوسرے ملک کا پرچم لہرانا جرم نہیں اس لیے پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
خیال رہے کہ اگست 2019 میں خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے بورڈ بازار میں بل بورڈ پر افغانستان کا قومی پرچم آویزاں کرنے کے الزام میں ایک افغان شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے مطابق پرچم آویزاں کرنے کے پسِ پردہ کوئی مذموم مقصد نہیں تھا بلکہ وہ صرف اس کے ساتھ تصویر کھیچنا چاہتا تھا۔
قبل ازیں جنوری 2016 میں پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک گاؤں میں بھارتی پرچم لہرانے کی اطلاع ملنے پر ایک شخص عمر دراز ولد لیاقت علی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کا مداح ہے اور اس نے اپنے مکان کی دیواروں پر ان کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں لیکن گرفتاری کے بعد اسے احساس ہوا کہ اس نے بھارت کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C