اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو نئے ٹی وی لائنسنس جاری کرنے سے روک دیا
👁️ 148 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو نئے ٹی وی لائنسنس جاری کرنے سے روک دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو نئے ٹی وی چینلز لائسنس جاری کرنے سے روک دیا، لائسنس کے اجراء کا عمل عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا گیا، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر وزارت اطلاعات اور پیمرا کو نوٹس جاری کرکے 22 مئی سے قبل جواب طلب کرلیا گیا ہے۔
عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیمرا کی جانب سے نئے ٹی وی لائسنس کے اجراء کیخلاف پی بی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پیمرا 119 چینلز کو لائسنس دے چکا جبکہ 80 کی گنجائش ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پی بی اے کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ پیمرا کو 12 مارچ کے بعد 15 دن میں درخواست پر فیصلہ کرنا تھا مگر فیصلے کے بجائے لائسنس کی بولی شروع کردی گئی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ نئے لائسنس جاری کرنے سے کیا فرق پڑے گا؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ پیمرا کے پاس اتنی گنجائش نہیں جتنے لائسنس جاری کر رہا ہے، ہماری درخواست یہی ہے کہ جب پیمرا کے پاس گنجائش نہیں تو نئے لائسنس کیوں جاری کئے جا رہے ہیں؟۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C