22/October/2026

کرک : پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

👁️ 65 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرک : پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کرک : پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کرک (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع کرک میں بہادر چارپرہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنائے جانے کے دوران پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم وہاں موجود پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 5 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی معاونت کے لیے اضافی نفری روانہ کردی گئی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ممکنہ طور پر فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C