افریقی ملک نائجر میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام
👁️ 28 بار دیکھا گیا
افریقی ملک نائجر میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام
نیامے (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے ایف پی/اے پی/روئٹرز) فوجیوں کے ایک گروپ نے افریقی ملک نائجر کے دارالحکومت میں صدارتی محل پر ایسے وقت قبضہ کرنے کی کوشش جب دو روز بعد ملک کے نئے صدر محمد بازوم اپنے عہدے کا حلف لینے والے ہیں۔
نائجر میں ایک حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت نیامے میں بدھ کے روز فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ بغاوت کی یہ کوشش ایسے وقت کی گئی جب ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری طور پر منتخب صدر جمعے کے روز اپنے عہدے کا حلف لینے والے ہیں۔ ان کے حریف سابق صدر مہامان عثمان نے انتخابات کے نتائج کو متنازع قراردیا ہے۔
حکومتی ترجمان عبدالرحمان زکریا نے کہا کہ بغاوت کا مقصد ’جمہوریت کو خطرے میں ڈالنا‘تھا۔
حکومت نے دعوی کیا ہے کہ جنگجووں کی جانب سے نیامے کے صدارتی محل پر قبضہ کرنے کی نا کام کوشش کے بعد اب سکیورٹی کی صورت حال کنٹرول میں ہے جبکہ کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ نے نائجر میں اس تازہ ترین پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقو ام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس صورت حال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کسی ایسی اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جس سے جمہوریت اور ملکی استحکام کو نقصان پہنچے۔ اقو ام متحدہ کے سربراہ نے نائجر کی فوج سے اپنی آئینی ذمہ داریوں پر کاربند رہنے پر بھی زور دیا۔
ہوا کیا تھا؟
مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ یہ سلسلہ تقریباً تیس منٹ تک جاری رہا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ ہوتی رہی۔
نیامے میں امریکی سفارت خانے نے ایک سکیورٹی الرٹ جاری کر کے اپنے دفتر کو تا اطلاع ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف فرانس نے بھی نائجر میں مقیم اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔
حالات اب ’پرسکون‘ ہیں
ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار عبدالکریم محمدو نے بتایا کہ نائجر کے سرکاری نشریاتی ادارے نے معمول کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے اپنے پروگرام شروع کر دیے۔ اس نے فائرنگ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
محمدو کا کہنا تھا”یہاں صورت حال پرسکون ہے اور حالات سکیورٹی فورسز کے قابو میں نظر آ رہے ہیں۔ گاڑیوں کی آمد و رفت حسب معمول جاری ہے۔ لوگ اپنے اپنے دفترجا رہے ہیں۔ ٹیکسیاں بھی معمول کے مطابق چل رہی ہیں اور لوگ اپنے اپنے کاروبار میں مصروف ہیں۔“
انتخابات کے بعد تشدد میں اضافہ
فروری میں صدارتی انتخابات میں بازوم کی جیت کے بعد سے عسکریت پسندوں کے حملے بڑھ گئے ہیں۔
نائجر کے سابق صدر عثمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عثمان سن 1996میں ایک فوجی بغاوت میں معزول کر دیے جانے سے قبل تین برس تک عہدہ صدارت پر فائز رہے تھے۔ اس کے بعد سے وہ اقتدار حاصل کرنے کی مسلسل کوشش کرتے رہے ہیں اور اسی سلسلے میں فروری میں ہونے والے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا۔
سن 1960میں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے نائجر میں چار مرتبہ فوجی بغاوت ہوچکی ہے۔ نائجر کو دنیا کا غریب ترین ملک سمجھا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈکس میں یہ 189ویں نمبر پر ہے۔
نیامے میں ایک ماہر قانون بشیرو امادو آدمو نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نا کام بغاوت کا مقصد ”نہ صرف نئی حکومت کو بلکہ بین الاقوامی برادری کو بھی پیغام دینا تھا۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”اس نا کام بغاوت سے نائجریائی جمہوری نظام کی خامیوں کا پتہ چلتا ہے اور یہ جمہوری اداروں بشمول فوج کو مستحکم کرنے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتا ہے۔“
آدمو کا کہنا تھا کہ نائجر میں انتخابی تنازعات مقامی ثالثوں کے بجائے بالعموم بین الاقوامی ادارے حل کرتے رہے ہیں۔
محمد بازوم کے متعلق نائجر کے لوگوں کی کیا رائے ہے؟
مالی میں مقیم افریقی امور کے ماہر تھامس شیلر نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بازوم کو نائجر کے آخری صدر محمد و عیسافو کا قریبی حامی سمجھا جاتا ہے۔
شیلر کہتے ہیں ”نائجر کے بیشتر عوام سمجھتے ہیں کہ عیسافو سے بازوم کو اقتدار کی منتقلی دراصل ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے۔ لوگ اسے اقتدار میں حقیقی تبدیلی کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔“
شیلر کے مطابق نائجر کے بہت سے عوام یہ محسوس کرتے ہیں کہ عیسافو نے نائجر کی سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے اور ان کی قیادت اسکینڈل کا شکار رہی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C