28/November/2025

افغانستان سے تاجکستان میں ڈرون حملہ، چینی کمپنی کے تین کارکن ہلاک

👁️ 212 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان سے تاجکستان میں ڈرون حملہ، چینی کمپنی کے تین کارکن ہلاک

افغانستان سے تاجکستان میں ڈرون حملہ، چینی کمپنی کے تین کارکن ہلاک

دوشنبے (ڈیلی اردو) تاجکستان میں حکام  کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں ایک چینی کمپنی کے تین کارکن مارے گئے۔

 

تاجکستان اور افغانستان میں طالبان حکومت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور گزشتہ چند ماہ میں سرحد پر متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ تاجک وزارتِ خارجہ کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں چینی کمپنی کے کارکنان کو ڈرون اور فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

 

بیان میں کہا گیا، ’’آتشیں اسلحے اور دستی بموں سے لدے ڈرون کے ذریعے کیے گئے اس حملے میں چینی شہریت رکھنے والے تین ملازمین ہلاک ہوئے۔‘‘

 

دوشنبہ عام طور پر ایسے واقعات پر کھل کر تبصرہ نہیں کرتا اور حکام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس پر شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔  دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 1,350 کلومیٹر سرحدی پہاڑی علاقہ ہے اور اس میں مختلف جہادی گروہوں کے جنگجو سرگرم ہیں۔

 

مسلم اکثریتی ملک تاجکستان2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بڑھتے ہوئے انتہا پسندانہ خطرات پر تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے۔

 

تاجک صدر امام علی رحمان طالبان کے کھلے ناقد ہیں اور انہوں نے گروہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نسلی تاجک آبادی کے حقوق کا احترام کرے، جو افغانستان کی چار کروڑ کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی سمجھی جاتی ہے۔

 

اس کے باوجود تاجکستان نے محدود سطح پر کچھ معاملات میں طالبان حکومت سے رابطہ رکھا ہوا ہے، جن میں سرحدی منڈیوں کا کھلنا، سفارتی ملاقاتیں اور بجلی کی فراہمی شامل ہیں۔

 

وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو کہا، ’’پڑوسی ملک (افغانستان) میں موجود جرائم پیشہ گروہ سرحدی علاقوں میں صورتحال کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘

 

تاجکستان میں کان کنی اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں متعدد چینی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، خصوصاً سرحدی پہاڑی علاقوں میں۔ گزشتہ سال بھی افغان سرحد کے قریب ایک حملے میں ایک چینی کارکن مارا گیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C