20/January/2026

افغانستان سے سرحد پار کرنے والے 4 عسکریت پسند تاجکستان میں ہلاک

👁️ 196 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان سے سرحد پار کرنے والے 4 عسکریت پسند تاجکستان میں ہلاک

افغانستان سے سرحد پار کرنے والے 4 عسکریت پسند تاجکستان میں ہلاک

دوشنبے (ڈیلی اردو) تاجکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پڑوسی ملک افغانستان سے سرحد پار کرنے والے چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے، جنہیں سرکاری طور پر ’عسکریت پسند‘ قرار دیا گیا ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

تاجک سکیورٹی اداروں کے مطابق جنوبی علاقے خاتلون میں یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب مسلح افراد نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔

 

تاجک حکام کے مطابق نومبر کے بعد سے افغانستان کے ساتھ سرحد پر اس نوعیت کے کم از کم پانچ واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تاجک سرحدی محافظ، چینی شہری اور وہ افراد شامل ہیں جنہیں تاجک حکومت ’اسمگلر‘ اور ’عسکریت پسند‘ قرار دیتی ہے۔

 

نومبر میں چینی شہریوں پر حملوں کے بعد تاجک حکام نے افغان طالبان حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ اس غیر مستحکم سرحدی خطے میں بدامنی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C