افغانستان: طالبان نے داعش کے 3 مبینہ اغوا کاروں کو ہلاک کر دیا
👁️ 37 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان نے داعش کے 3 مبینہ اغوا کاروں کو ہلاک کر دیا
کابل (ڈیلی اردو) طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ان کی فورسز نے 3 گھنٹے مسلسل لڑائی کے بعد دہشت گرد تنظیم داعش کے مبینہ اغوا کار گروپ کے 3 کارندوں کو ہلاک کردیا۔
رپورٹس کے مطابق ہرات پولیس کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ تصادم افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں اس وقت ہوا جب نئی طالبان حکومت کی فورسز نے بلند عمارت میں گینگ کو گھیر لیا۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے تصادم کے دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی آوازیں سنیں۔
پولیس نے کہا کہ تصادم کے دوران داعش کے 3 اراکین ہلاک جبکہ 2 طالبان زخمی ہوئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ تصادم کے دوران ایک ملزم کو غیر مسلح کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
فوٹیج میں کامیاب طالبان فورسز کو علاقے میں 3 ہلاک ملزمان کو پک اپ ٹرک کے پیچھے ڈال کر علاقے سے گزرتے دیکھا گیا جبکہ جشن مناتے حامی موٹر سائیکلوں میں پیچھے آتے دیکھے گئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے ٹوئٹ کیا کہ ہلاک ہونے والے داعش خراسان کے تینوں اراکین صوبہ ہرات میں اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’خصوصی فورسز نے انہیں گھیر لیا جس پر اغوا کاروں نے فائرنگ شروع کردی لیکن سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں اغوا کار مارے گئے‘۔
طالبان نے افغانستان میں اگست کے وسط میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ 20 سال کی جنگ کے بعد ملک میں استحکام بحال کریں گے۔
تاہم داعش کے مسلسل حملے کرنے سے ان کی کوششیں کمزور ہوگئی ہیں اور افغانستان کا ایک اور سخت گیر گروپ ہے جو طالبان کا حریف ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C