افغانستان: طالبان نے محرم کے بغیر خواتین کے سفر پر پابندی عائد کردی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان نے محرم کے بغیر خواتین کے سفر پر پابندی عائد کردی
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈوئچے ویلے) طالبان نے ايک تازہ حکم نامے ميں عورتوں کا کسی ’قريبی رشتہ دار‘ مرد اور حجاب کے بغير لمبا سفر ممنوع قرار دے ديا ہے۔ عالمی سطح پر خود کو منوانے اور امداد کی بحالی کے ليے جاری کوششوں ميں طالبان کا يہ قدم کيسا ثابت ہو گا؟
The Taliban ordered women to wear a hijab — and in some cases, have a chaperone — when getting a taxi ride.https://t.co/TRIpnR8Mrp
— DW News (@dwnews) December 26, 2021
افغان طالبان نے حکم جاری کيا ہے کہ طويل سفر کرنے والی خواتين کو کسی مرد کے بغير ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہ کی جائے۔ مختصر فاصلے تک سفر کرنے والی خواتين کو البتہ اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ يہ حکم نامہ طالبان کی اس وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری کيا گيا ہے، جس کا کام ‘گناہوں کو روکنا اور اچھی اقدار کا فروغ‘ ہے۔
وزارت نے تمام ٹرانسپورٹ والوں کو يہ ہدايت بھی دی ہے کہ حجاب کے بغير عورتوں کو گاڑيوں پر سوار نہ کيا جائے۔
افغانستان ميں طالبان کے سابقہ دور ميں عورتوں کے حقوق کی پامالی ايک بڑا مسئلہ تھا۔ يہی وجہ ہے کہ دوحہ ميں امريکا اور طالبان کے مابين مذاکراتی عمل ميں بھی اس بات پر خاصی توجہ دی گئی تھی کہ طالبان عورتوں کے حقوق کے تحفظ کو يقينی بنائيں۔ البتہ رواں سال اگست ميں ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے طالبان نے کئی ايسے اقدامات کيے ہيں، جن سے ايسا ہوتا دکھائی نہيں ديتا۔
متعدد صوبوں ميں اسکول کھل چکے ہيں ليکن لڑکيوں کو سيکنڈری اسکولوں سے دور رکھا گيا ہے۔ اسی ماہ طالبان نے اپنے رہبر اعلیٰ کے حوالے سے ايک حکم نامہ جاری کيا جس ميں عورتوں کے حقوق کے تحفظ کو يقينی بنانے کا کہا گيا مگر اس ميں تعليم تک رسائی کا کوئی ذکر نہيں۔ علاوہ ازيں کئی معاملات ميں عورتوں کو پابنديوں اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
تازہ حکم کے بارے ميں بات کرتے ہوئے افغان وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے خبر رساں ادارے اے ايف پی کو بتايا کہ تنہا سفر کرنے والے خواتين اگر خاندان کے کسی رکن يا مرد کے ساتھ نہ ہوں، تو انہيں 45 کلوميٹر سے زيادہ فاصلے تک سفر کی اجازت نہيں۔ مرد کے بارے ميں کہا گيا ہے کہ اس کا ‘قريبی رشتہ دار‘ ہونا لازمی ہے۔
سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر گردش کرنے والے يہ احکامات اتوار 26 دسمبر کو جاری کيے گئے ہيں۔ چند روز قبل اسی وزارت نے ٹيلی وژن چينلز کو ايسے ڈرامے نشر کرنے سے روک ديا تھا، جن ميں عورتيں کردار ادا کرتی دکھائی ديں۔ خواتين صحافيوں کو خبريں پڑھتے وقت حجاب کرنے کا حکم بھی اسی وزارت کی جانب سے ديا گيا تھا۔ وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے واضح کيا کہ سفر کرنے والی خواتين کے ليے بھی حجاب اب لازمی ہے۔ چند ہفتوں قبل لوگوں سے يہ بھی کہا گيا تھا کہ وہ گاڑيوں ميں موسيقی نہ چلائيں۔
افغانستان کو ان دنوں شديد اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ خطے کے ممالک بالخصوص پاکستان عالمی برادری پر زور ڈال رہے ہيں کہ افغانستان کی مدد بحال کی جائے تاکہ وہاں کے حالات خراب نہ ہوں۔ دوسری جانب عالمی برادری کا اصرار ہے کہ طالبان عورتوں کے حقوق کے تحفظ کو يقينی بنائيں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C