افغانستان: طالبان کے دو اہم گروہوں میں تصادم، اہم کمانڈروں سمیت 40 سے زائد ہلاک
👁️ 109 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان کے دو اہم گروہوں میں تصادم، اہم کمانڈروں سمیت 40 سے زائد ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان طالبان کے دو اہم گروہوں کے درمیان اندرونی لڑائی کے نتیجے میں 40 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں کچھ اہم کمانڈرز شامل ہیں۔
تفصیلات مطابق تین روز قبل افغانستان کے صوبے ہرات کے دو اضلاع گزری اور پشتون زرغون میں طالبان کے دو گروہوں میں آپسی تصادم کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔
تصادم طالبان امیر مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ اور ملا عبدالمنازی نیازی گروپ کے درمیان ہوا ہے۔
Clash between 2 groups of #Taliban.
A commander of Mullah Rasul, an opponent of Mullah Hibatullah Akhundzada’s group confirmed that around 40 fighters of theirs were killed in a clash with their rival mainstream Taliban.— Suhrab Sirat (@SuhrabSirat) August 8, 2019
ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات میں مرکزی طالبان شوریٰ کے دوران طالبان کے اندرونی اختلافات کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں چند اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
NEW:
Nearly 40 Taliban militants have been killed in internal fighting between Mullah Rasool group and Mullah Akhundzada group of Taliban in Guzara district, west of Herat. #Afghanistan
— FJ (@Natsecjeff) August 6, 2019
افغان سیکیورٹی زرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان تصادم میں ہلاک ہونے والے 40 افراد کی لاشوں کو ہلمند منتقل کردیا گیا ہے۔
Taliban infighting kills 40 rebels in Herat
KABUL: At least 40 Taliban fighters have been killed and another six injured in western Herat province in what local officials on Tuesday said an ‘internal fight' between rival factions. https://t.co/sYLrKTnen4
— Afghanistan Times (@AfghanistanTime) August 6, 2019
واضح رہے کہ طالبان کے ان دونوں گروپوں میں اکثر و بیشتر ہرات، ہلمند اور فراہ صوبوں میں تصادم ہوتے رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ قطر میں جاری امن مذاکرات کے بارے میں گذشتہ روز طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ اگر امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اسی طرح چلتے رہے تو امکان ہےکہ کچھ ہی دنوں میں امن معاہدے پہ دستخط ہو جائے گا۔
مذاکرات کے آخری مراحل میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3193 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C