افغانستان ميں تمام عورتوں کیلئے برقعہ پہننا لازمی ہے، طالبان سپريم ليڈر کا حکم
👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان ميں تمام عورتوں کیلئے برقعہ پہننا لازمی ہے، طالبان سپريم ليڈر کا حکم
کابل (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈی پی اے) افغان طالبان کے سپريم ليڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ کی جانب سے ايک حکم نامہ جاری کيا گيا ہے، جس کے تحت ملک ميں تمام خواتین کے ليے برقعہ پہننا لازمی ہو گيا ہے۔
ہفتہ سات مئی کو دارالحکومت کابل ميں منعقدہ ايک تقريب ميں مذکورہ حکم نامہ جاری کيا گيا۔ اس کے مسودے کے تحت، ‘عورتوں کو چادر اوڑھنی چاہيے، جو روايات کے مطابق ہے اور احترام کا تقاضہ کرتی ہے۔‘ حکم نامے ميں مزيد لکھا ہے، ”جو لڑکياں کم عمر ہيں، انہيں آنکھوں کے سوا اپنا چہرہ مکمل طور پر ڈھکنا لازمی ہے، جيسا کہ شريعہ ميں بيان کيا گيا ہے۔ يوں نامحرم مردوں سے ملتے وقت ان مردوں کے ذہنوں ميں غلط خيالات نہيں آئيں گے۔‘‘
طالبان کی متعلقہ وزارت نے حکم نامے کی تفصيلات بيان کرتے وقت کہا کہ اس پر عملدرآمد نا کرنے کی صورت ميں خواتين کے والد يا قريبی رشتہ دار کو پکڑا اور قيد کيا جا سکتا ہے۔ اگر وہ سرکاری ملازمت کرتے ہيں، تو انہيں نوکری سے فارغ بھی کيا جا سکتا ہے۔
يہ طالبان کی جانب سے عورتوں کے حوالے سے اب تک کا سخت ترين قدم ہے۔
طالبان کا سابقہ دور حکومت
طالبان کی اس سے قبل سن 1996 سے لے کر سن 2001 تک افغانستان ميں حکومت تھی۔ اس دور ميں بھی سخت اسلامی قوانين نافذ تھے۔ افغانستان ميں موجودہ دور ميں اکثريتی خواتين مذہبی عقائد کی بنياد پر سر پر اسکارف پہنتی ہيں اور پردہ بھی کرتی ہيں۔ مگر بڑے شہروں ميں عورتيں چہروں کو نہيں چھپاتيں۔
گزشتہ برس اگست ميں طالبان کی افغانستان پر عمل داری کے بعد سے يہ ملک شديد اقتصادی مسائل ميں گھرا ہوا ہے۔ بين الاقوامی برادری کا مطالبہ ہے کہ عورتوں کے حقوق کے تحفظ کو يقينی بنايا جائے تاہم طالبان پے در پے ايسے اقدامات کر رہے ہيں، جن سے عورتوں کے ليے رکاوٹيں بڑھتی جا رہی ہيں۔
کچھ عرصہ قبل طالبان نے لڑکيوں کے اسکول کھولنے کی اجازت دينے کے بعد ‘يو ٹرن‘ لے ليا اور لڑکيوں کی تعليم رکوا دی، جس کی عالمی برادری نے کافی مذمت بھی کی۔ حاليہ مہينوں ميں ايسے کئی ديگر اقدامات بھی اٹھائے گئے ہيں۔ مردوں اور عورتوں کے يکساں وقت پر پارکوں ميں جانے پر پابندی ہے جبکہ خواتين کو تنہا سفر کرنے کی اجازت بھی نہيں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C