افغانستان: کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کا مبینہ ملزم گرفتار
👁️ 25 بار دیکھا گیا
افغانستان: کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کا مبینہ ملزم گرفتار
کابل + اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغانستان کے درالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی پر حملے کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملزم پاکستانی سفارتخانے کے قریب عمارت کی آٹھویں منزل پر رہائش پذیر تھا اور ملزم نے اپنے فلور کے تین کمروں میں آئی ای ڈیز بچھا رکھی تھیں۔
سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سکیورٹی حکام کے پہنچنے پر ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اے کے 47 رائفل، لانگ رینج خود کار رائفل، اسنائپر رائفل سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان سکیورٹی حکام نے ایک اور مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔
کابل پولیس نے مرکزی ملزم سمیت ایک مشتبہ ملزم کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم دنوں کی شناخت اور وابستگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں سکیورٹی گارڈ شدہد زخمی ہوگیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل حملے میں زخمی ایس ایس جی کمانڈو کو پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔
پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے پر شدید احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C