03/November/2026

باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک

👁️ 40 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک

باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، برنگ میں ایک شہری ہلاک

باجوڑ(ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل برنگ میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

واقعہ منگل کے روز اصیل ترغاو کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دھماکے کی زد میں آکر واحد ولد محمد شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق سیاہ مینہ سے بتایا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تاحال کسی گروہ یا تنظیم کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C