افغانستان: کنڑ میں اتحادی فوج کی فضائی بمباری، پاکستانیوں سمیت 50 داعش جنگجو ہلاک
👁️ 114 بار دیکھا گیا
افغانستان: کنڑ میں اتحادی فوج کی فضائی بمباری، پاکستانیوں سمیت 50 داعش جنگجو ہلاک
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی حملے میں کم ازکم 50 داعش جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 7 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان صوبے کنڑ میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 داعشی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں کنڑ میں دو مختلف مقامات پر فضائی بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔
Breaking…
May 4, 2019
Coalition Forces in coordination with Afghan ground forces carried two airstrikes on ISIS training centers in Degal Sar area, Chapa Darah, Kunar province; in which, 43 ISIS terrorists including Uzbekistan & Pakistani foreign citizens were killed.— Ministry of Defense, Afghanistan (@MoDAfghanistan) May 4, 2019
افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے کنڑ کے ضلع چھاپرا میں کیے گئے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں جنگجوؤں میں سے اکثریت بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد کی ہے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ازبک اور پاکستانی دہشت گرد بھی شامل ہیں ان علاقوں میں تاحال شدت پسند جماعتیں متحرک ہیں۔
دوسری جانب افغان طالبان نے بادغیس کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ قاضی کے علاقے میں طالبان حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ ان علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عظم مشاورتی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے 175 طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے امن مذاکرات کے تناظر میں مشروط جنگ بندی کا عندیہ دیا تھا تاہم اس پر طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C