افغانستان کیلئے امریکی فنڈز طالبان کے ہاتھ لگ سکتے ہیں، واچ ڈاگ
👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان کیلئے امریکی فنڈز طالبان کے ہاتھ لگ سکتے ہیں، واچ ڈاگ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) افغانستان کے لیے امریکی امداد کے نگران ادارے نے قانون سازوں کو خبردار کیا کہ ملک کے لیے امریکی امداد کا رخ ممکنہ طور پر طالبان کی طرف موڑا جا سکتا ہے۔
افغانستان کی تعمیر نو کے خصوصی انسپکٹرجان سوپکو نے الزام لگایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اس سلسلے میں تحقیقات کی کوششوں کو روکا ہے۔
اپنے خدشات کا ظہار کرتے ہوئے سوپکو نے ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کوایک سماعت کے دوران بتایا،’’بدقسمتی سے، آج جب میں یہاں بیٹھا ہوں، میں اس کمیٹی یا امریکی ٹیکس دہندگان کو یقین نہیں دلا سکتا کہ ہم فی الحال طالبان کو مالی امداد نہیں دے رہے ہیں‘‘۔
خصوصی انسپیکٹر نے مزید کہا، وہ یہ بھی یقین نہیں دلا سکتے کہ طالبان اس رقم کا رخ مطلوبہ وصول کنندگان یعنی افغانستان کے غریب عوام کی طرف کر رہے ہیں۔
سوپکو کا یہ حیرت انگیز انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب ہاؤس ری پبلکن اپنی نئی اکثریت کا اختیار استعمال کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو اگست 2021 میں امریکی انخلاء سے نمٹنے کے حوالے سے جوابدہ ٹھہرا رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے “ایسو سی ایٹڈ پریس” کے مطابق یہ انکشاف وائٹ ہاؤس کی جانب سے ملک کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکی پالیسیوں کے “ہاٹ واش” کے نتائج کا 12 صفحات پر مشتمل خلاصہ جاری کرنے کے ایک ہفتہ بعد سامنے آیا ہے۔
اے پی کے مطابق وائٹ ہاوس نے افغان جنگ کے اختتام کے بارے میں اپنے اقدامات کی بہت کم ذمہ داری قبول کی ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں پیش نظر اس سلسلے میں “بہت زیادہ محدود” تھے۔
دوسری طرف ری پبلکنز نے بائیڈن کے افغانستان سے نمٹنے کو ایک “تباہ کن” اور “قیادت کی غیر معمولی ناکامی” قرار دیا ہے۔
انہوں نے محکمہ خارجہ اور پینٹاگان کی جانب سے کیے گئے جائزے اور کارروائی کے بعد کی رپورٹس کو متعصبانہ قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے نجی طور پر یہ رپورٹس گزشتہ ہفتے کانگریس کو بھیجی تھیں اور انہیں انتہائی درجے کی خفیہ دستاویز قرار دیا ہے جنہیں عوامی طور پر جاری نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C