03/November/2019

افغان حکام اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع

👁️ 65 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغان حکام اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع

افغان حکام اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع

کابل + اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو مقامی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ہراساں کرنے لگے، ایجنسی اہلکار سفارتکاروں کو روک کر نازیبا زبان استعمال کرنا معمول بنا لیا، پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیا تاہم افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا ہے، تمام سفارتکاروں کو نقل و حرکت کے دوران روکا جاتا ہے۔

افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار پاکستانی سفارتکاروں کی گاڑیوں کا نہ صرف راستہ روکتے ہیں بلکہ روک کر غلط زبان بھی استعمال کرتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ہراساں کرنے کا سلسلہ گھر سے لیکر سفارتخانے اور واپسی کے راستے میں کیا جا رہا ہے، پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیا تاہم افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔

دریں اثنا، پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا، ترجمان نے کہا کہ ہراساں کرنے کا عمل گرشتہ دو روز سے جاری ہے، پاکستانی اہل کاروں کی سیکورٹی افغان حکومت کی ذمہ داری ہے، افغانستان واقعات کی فوری تحقیقات کرے اور رپورٹ پاکستان سے شیئر کرے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ شہری اور 6 جوان زخمی ہو گئے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان فوج نے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، اس کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، افغان فوج نے مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی، پاک فوج نے روایتی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں افغان سیکورٹی فورسز کی بارڈر پوسٹوں کو نقصان پہنچا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C