30/October/2026

بوسنیا میں اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک، 11 زخمی

👁️ 38 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بوسنیا میں اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک، 11 زخمی

بوسنیا میں اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک، 11 زخمی

بوسنیا (ڈیلی اردو) یورپی یونین کے امن مشن میں شامل اٹلی کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر بوسنیا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ اطالوی وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر یورپی یونین کے امن مشن کے تحت فرائض انجام دے رہا تھا۔ اطالوی خبر رساں ادارے انسا کے مطابق ہیلی کاپٹر برچکو کے علاقے گوریسہ میں گر کر تباہ ہوا، جہاں حادثے کے بعد طیارے کی تباہ شدہ حالت کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں۔

اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنے والے تمام اہلکاروں کے ساتھ ہیں۔ یورپی یونین کے امن مشن کے ایک عہدیدار نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کی، تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C