افغان طالبان رہنماؤں کی ایک دوسرے پر تنقید، اندرونی اختلافات سامنے آنے لگے
👁️ 114 بار دیکھا گیا
افغان طالبان رہنماؤں کی ایک دوسرے پر تنقید، اندرونی اختلافات سامنے آنے لگے
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں طالبان کی سینئر قیادت کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں اور اب عوامی اجتماعات میں رہنما ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں۔
طالبان حکومت کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے گزشتہ ہفتے ہی خوست میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران اختیارات میں اجارہ داری پر مرکزی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ “آپ کے خیالات اور افکار نے ہم پر اس حد تک غلبہ پالیا ہے کہ حکمرانی کا پورا نظام بدنام ہو گیا ہے اور اس صورتِ حال کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔”
انہوں نے طالبان انتظامیہ پر زور دیا کہ ایسی پالیسیوں کو ترک کیا جائے جو حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کا سبب بن رہی ہیں، اس طرح کے طرز عمل سے مخالفین کو اسلام کو بدنام کرنے کا موقع ملتا ہے۔
سراج الدین حقانی کا بظاہر اشارہ سپریم لیڈر ہبت اللہ اخونزادہ کی طرف تھا جنہوں نے خواتین پر تعلیم سمیت ان کے ملازمت کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
سراج الدین حقانی کا کہنا تھا “اب ہم اقتدار میں ہیں۔ یہ ہماری ذمے داری ہے کہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کریں۔اگر ہم ایسا کر لیتے ہیں تو ہماری حکومت تادیر رہے گا۔”
افغان حکومت کےخواتین کے تعلیم حاصل کرنے اور ملازمت پر پابندی کے حالیہ فیصلوں پر عالمی برادری نے شدید تنقید کی تھی۔ غیر ملکی سفارت کاروں کے مطابق وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کا شمار طالبان کے ان رہنماؤں میں ہوتا ہے جو لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی اٹھانے کے حق میں ہیں۔
‘امیر کو عوامی اجتماعات میں بدنام نہ کریں’
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کا نام لیے بغیر اُن کی تنقید کا جواب دیا ہے۔
اتوار کو کابل میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ “اسلامی اقدار ہمیں پابند کرتی ہیں کہ ہم عوامی اجتماعات میں اپنے امیر، کسی وزیر یا حکومتی افسر پر تنقید یا انہیں بدنام نہ کریں۔‘‘
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ” آپ ان سے براہِ راست رابطہ کریں اور اپنی تنقید ذاتی طور پر ان تک پہنچائیں تاکہ اسے کوئی سن نہ لے۔”
افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب وزیرِ انصاف عبد الغنی فائق کا کابل میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اگر کوئی حکومت میں شامل ہے اور وہ حکومت کے خلاف جاتا ہے تو اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
حالیہ عرصے کے دوران طالبان اندرونی اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے مغربی میڈیا کا پروپیگنڈا قرار دیتے رہے ہیں۔ تاہم حکومت کی حالیہ پالیسیوں پر بعض رہنماؤں سمیت سینئر ترین وزیر کی تنقید کے بعد طالبان رہنماؤں کے درمیان پالیسیوں پر اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔
عالمی برادری کو افغان خواتین پر پابندیوں اور انسانی حقوق سے متعلق طالبان کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طالبان حکومت کو اقتدار میں آئے 18 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک کسی بھی ملک نے ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔
سیاسی تجزیہ کار اور افغانستان کے سابق حکومتی عہدیدار طارق فرحدی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی ناامیدی کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان ملک چھوڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے درمیان موجود اصلاح پسندوں کو اندر سے مضبوط ہونا ہو گا تاکہ افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم اور خواتین کو کام کرنے کی اجازت سمیت انہیں تمام اسلامی حقوق دیے جائیں۔
ان کے بقول اس کے لیے کسی اور کو نہیں بلکہ طالبان کو ہی آگے بڑھنا ہوگا کیوں کہ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C