06/September/2026

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک

👁️ 54 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد(ڈیلی اردو) شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 21 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ ملنے پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس سے قبل 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں 10 مزید دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے، جس کے بعد اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 25 ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں بھی دو الگ جھڑپوں کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے بعد علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں، خصوصاً پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C