افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے مولانا فضل الرحمن کابل میں
👁️ 69 بار دیکھا گیا
افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے مولانا فضل الرحمن کابل میں
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے دورے کا مقصد طالبان قیادت کے ساتھ علاقائی امن اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے حوالے سے بات چیت بھی ایجنڈے پر ہے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن افغانستان میں حکمران طالبان قیادت کے ساتھ بات چیت کے لیے اتوار کے روز اسلام آباد سے کابل پہنچ گئے۔
کابل، صدارتی محل میں افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں علماء کرام کے وفد کی ملاقات۔ pic.twitter.com/L2KOIf4F1k
— امارتِ اسلامی اردو (@IEAUrduOfficial) January 8, 2024
ان کی جماعت جے یو آئی (ف) کے میڈیا سیل کی جانب سے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کابل میں طالبان کے نائب وزیراعظم مولانا عبدالکبیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان وزیر خارجہ مولوی امیر متقی ، مولوی عبد الطیف منصور ودیگر طالبان رہنما بھی موجود تھے۔
مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ ان کی جماعت کے رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد بھی کابل گیا ہے۔ بیان کے مطابق وہ یہ دوراہ افغان طالبان کی دعوت پر کر رہے ہیں اور اس کا مقصد علاقائی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمن آج (اتوار) کو کابل پہنچیں گے۔ سن2021 میں طالبان کے افغانستان میں حکومت سنبھالنے کے بعد مولانا فضل الرحمن کا یہ کابل کا پہلا دورہ ہے۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے، جب پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافے کی وجہ سےکابل اور اسلام آباد کے مابین تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں سے زیادہ تر کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔
پاکستانی سلامتی کے اداروں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم افغان طالبان اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔ پاکستانی حکام افغان طالبان سے افغانستان میں موجود نے ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں کے خاتمے اور اس کے رہنماؤں کی پاکستان حوالگی کے مطالبات کرتے آئے ہیں۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نومبر کے مہینے میں کہا تھا کہ اگست 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں دہشت گردی میں 60 فیصد اور خودکش دھماکوں میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا، اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی جانب سے اس ہفتے کے اوائل میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں دہشت گردی سے متعلق 82 فیصد سے زیادہ اموات تین بڑے گروپوں بشمول ٹی ٹی پی اور اس کی ذیلی تنظیموں کے حملوں کے نتیجے میں ہوئیں۔
کابل روانگی سے قبل ہفتے کی رات اپنی رہائش گاہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ان کے دورہ افغانستان کے دوران ٹی ٹی پی کے معاملے پر بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔
جے یو آئی ایف کے سربراہ نے کہا، ”مجھے طالبان کے سپریم لیڈر کی منظوری سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور میں ان سے ملاقات کروں گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ طالبان کے سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات کے لیے قندھار جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ طالبان رہنماؤں کے ساتھ اپنے رابطوں کی سطح کو دونوں ممالک کے فائدے کے لیے استعمال کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C