افغان طالبان نے خواتین کو محرم کے بغیر بیرون ملک سفر سے روک دیا
👁️ 68 بار دیکھا گیا
افغان طالبان نے خواتین کو محرم کے بغیر بیرون ملک سفر سے روک دیا
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے طالبان حکمرانوں نے بیرون ملک جانے والی خواتین سمیت درجنوں خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک عہدیدار نے طالبان کے ردعمل کے خوف سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جمعہ کو کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والی خواتین کو بین الاقوامی پروازوں میں سوار ہونے سے قبل بتایا گیا کہ وہ مرد سرپرست کے بغیر سفر نہیں کر سکتیں۔
مذکورہ عہدیدار نے مزید بتایا کہ دوہری شہریت کی حامل کچھ خواتین بیرون ملک اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہی تھیں اور ان میں سے کچھ کا تعلق کینیڈا سے تھا، حکام نے بتایا کہ خواتین کو اسلام آباد، دبئی اور ترکی جانے والی کام ایئر اور سرکاری آریانا ایئرلائن کی پروازوں میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ حکم طالبان قیادت کی طرف سے آیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ ہفتہ تک اکیلے سفر کرنے والی کچھ خواتین کو مغربی صوبہ ہرات کے لیے آریانا ایئر لائنز کی پرواز میں سوار ہونے کی اجازت دے دی گئی، تاہم جب تک انہیں ایئرلائن میں سوار ہونے کی اجازت ملی، ان کی پرواز چھوٹ چکی تھی۔
ہوائی اڈے کے صدر اور پولیس سربراہ دونوں افغان طالبان سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں نے ہفتے کے روز ایئر لائن کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں کہ آیا طالبان چند ماہ قبل جاری کیے گئے حکمنامے سے استثنیٰ دیں گے یا نہیں کیونکہ مذکورہ حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ 72 کلومیٹر سے زیادہ سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ مرد رشتہ دار کا ہونا ضروری ہے۔
اس حوالے سے تبصرے کے لیے طالبان حکام سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے تبصرے سے گریز کیا۔
دریں اثنا دو درجن کے قریب لڑکیوں اور خواتین نے ہفتے کے روز افغان دارالحکومت میں ’اسکول کھولو‘ کے نعرے لگاتے ہوئے طالبان کے لڑکیوں کے لیے سیکنڈری اسکول بند کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
افغانستان بھر میں بدھ کو ہزاروں لڑکیاں تعلیم کے حصول کے لیے اداروں میں پہنچی تھیں لیکن پہلے دن ہی چند گھنٹوں بعد سیکنڈری کی طالبات کے لیے اسکول دوبارہ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
طالبان نے پالیسی میں اس بڑی تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سیکنڈری اسکول کی طالبات کے یونیفارم کا فیصلہ ہونے تک اسکول بند رہیں گے۔
ہفتہ کو کابل کے سٹی اسکوائر میں احتجاج کرنے والی طالبات نے ’اسکول کھولو! انصاف، انصاف!‘ کے نعرے لگائے۔
انہوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ’تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، کوئی سیاسی منصوبہ نہیں‘ اور کچھ دیر مارچ کرنے کے بعد منتشر ہو گئیں۔
اگست میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان کے خلاف ابتدائی طور پر خواتین کے مظاہروں کے خلاف کارروائی کے بعد یہ ایک طویل عرصے بعد ہونے والا مارچ ہے۔
حکومت نے اپنے فیصلے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی جو منگل کو رات گئے جنوبی شہر قندھار میں سینئر حکام کے اجلاس کے بعد سامنے آیا تھا۔
افغانستان میں سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم لڑکیاں گزشتہ 7 ماہ سے زیادہ عرصے سے تعلیم سے محروم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C