افغان فضائیہ کی غلطی سے پبلک رائزنگ فورس پر بمباری، 12 اہلکار ہلاک، 8 لاپتہ
👁️ 42 بار دیکھا گیا
افغان فضائیہ کی غلطی سے پبلک رائزنگ فورس پر بمباری، 12 اہلکار ہلاک، 8 لاپتہ
کابل (ویب ڈیسک) افغان ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے غلطی سے حکومت حمایت یافتہ مقامی افراد پر مشتمل سیکیورٹی فورس پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 12 اہلکار مارے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایئر فورس نے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا اور اس دوران غلطی سے حکومت کی جانب سے لڑنے والے پبلک رائزنگ فورس کے مقامی اہلکاروں کو دہشت گرد سمجھتے ہوئے بمباری کردی۔
افغان فضائیہ کی بمباری میں پبلک رائزگ فورس کے 12 اہلکار مارے گئے جب کہ 8 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہ بھی بمباری میں ہلاک ہوگئے۔ افغان ایئر فورس اور مقامی حکومت کی جانب سے واقعے پر تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے۔
دریں اثناء صوبے بغلان میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 2 ضلعی پولیس چیف اور 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح صوبے ہرات کے 3 اضلاع میں ہونے والی جھڑپ میں بھی 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔ جھڑپوں کا آغاز اُس وقت ہوا جب طالبان جنگجوؤں نے ان اضلاع میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل جاری ہے اور اس دوران پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک طرف ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان بھی جھڑپ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C