اقوام متحدہ اب کشمیر کو زیادہ عرصہ نظر انداز نہیں کر سکتا: نیویارک ٹائمز
👁️ 34 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ اب کشمیر کو زیادہ عرصہ نظر انداز نہیں کر سکتا: نیویارک ٹائمز
نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ نے مسئلہ کشمیر پر اداریہ شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اب مزید نظر انداز نہیں کر سکتا اور بھارت کے اقدام نے دو جوہری طاقتوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کی لاکھوں مظلوموں کی آواز بنتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر اداریہ شائع کردیا۔
اخبار نے لکھا کہ ہندو انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکے چار ہزار سے زائد سیاسی رہنماؤں، وکلاء اور صحافیوں کو گرفتار کیا، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی لگائی اور کرفیو سمیت کشمیریوں پر مسلسل تشدد کی راہ اختیار کی۔
نیویارک ٹائمز کیمطابق نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا لیکن ہیوسٹن میں بھارتی تارکین وطن سے تقریر کے دوران اس اقدام کو مقبوضہ کشمیر کی ترقی قرار دیا جو مضحکہ خیز بات ہے، درحقیقت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداروں نے اپنے ہی ملک میں مارشل لاء لگا رکھا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق عمران خان کو اقوام متحدہ سے کوئی امید نہیں لگانی چاہیے کیونکہ حالیہ دہائیوں میں اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی، سلامتی کونسل کے ارکان کے بند کمرہ اجلاس کا بھی کوئی فائدہ نہیں حاصل ہوا جس نے اجلاس ختم ہونے پر کوئی مشترکہ اعلامیہ تک جاری نہیں کیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر کئی بار ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں لیکن مودی کیساتھ خوشگوار تعلقات کی وجہ سے وہ مسئلے کو ایمانداری کے ساتھ حل نہیں کرنا چاہتے، دیگر ممالک بھی بھارت جیسی بڑی مارکیٹ کو کھونا نہیں چاہتے، اس لئے وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ نہیں دے رہے۔
امریکی اخبار نے کہا کہ اگر بھارتی وزیراعظم کا خیال کہ انہوں نے مسئلہ حل کرلیا ہے تو وہ غلط سوچ رہے ہیں، اس سے محض کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو رہی ہے، وادی میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بی جے پی مواصلاتی نظام بحال کرے، مگر یہ سب امیدیں ہیں جو بدقسمتی سے سچائی میں نہیں بدل سکتیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4599 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C