اقوام متحدہ نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو رواں دہائی کی مقبول ترین لڑکی قرار دیدیا
👁️ 31 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو رواں دہائی کی مقبول ترین لڑکی قرار دیدیا
نیو یارک (ڈیلی اردو) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو رواں دہائی کی معروف ترین ’ٹین ایجر‘ قرار دے دیا گیا۔
ملالہ یوسفزئی اس سے پہلے نوبیل امن انعام اور سخاروف اعزازات سمیت درجنوں ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ایک جائزے کے مطابق ملالہ یوسفزئی اکیسویں صدی کی دوسری دہائی کی مقبول ترین نوجوان بن گئیں۔
اقوام متحدہ کی نیوز سروس نے اپنے ایک جائزے میں ملالہ کی لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں کوششوں کا اعتراف کیا۔ جائزے میں ملالہ پر قاتلانہ حملے سے لے کر عالمی اعزازات کے حصول کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی 1997 میں سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئیں، تعلیم، امن اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے والی ملالہ کو خاموش کرنے کیلئے دہشت گردوں نے 9 اکتوبر 2012 کو ان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
لیکن یہی ملالہ اس کے بعد دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی تعلیم کی آواز بن گئی۔ 2014 میں ملالہ کو کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کا اعزاز ملا تو دنیا دنگ رہ گئی۔
ملالہ اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔
ملالہ یوسفزئی اب پاکستان کے علاوہ افریقا ، شام اور دیگر خطوں کے تعلیم سے محروم بچوں کی بھی آواز بن گئی ہیں۔
ملالہ یوسفزئی خود پر ہونے والے حملے کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور اس وقت برطانیہ میں ہی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔
ملالہ نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دنیا میں حقیقی تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C