امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ نے چین کیخلاف پابندیوں کا اعلان کر دیا
👁️ 135 بار دیکھا گیا
امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ نے چین کیخلاف پابندیوں کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ نے چین کے کئی عہدیداروں پر ویغور مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ویغور مسلمان چین کے سنکیانگ صوبے میں آبادی کا اقلیتی گروہ ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں اس کے اتحادیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہیں۔
بلنکن کا کہنا تھا کہ ہمارے شراکت داروں نےسنکیانگ اور دیگر ممالک میں انسانی حقوق پامال کرنے اور دیگر ظالمانہ کاروائیاں کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات کئے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے پیر کے روز چین کے دو عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کر نے کا اعلان کیا ہے، جن میں صوبہ سنکیانگ میں پارٹی کے سابق نائب سیکرٹری وینگ جنزہینگ اور سنکیانگ کے پبلک سیکیورٹی بیورو کے ڈائیریکٹر چین مِن گُو او شامل ہیں۔
ادھر یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس میں چین کے ساتھ ساتھ میانمار اور روس کے خلاف بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔
یورپی یونین ملکوں کے 27 رکنی بلاک نے ویغور مسلمانوں پر چین کے جبرو استبداد کی وجہ سے چین کے عہدیداروں اور سرکاری تحویل میں چلنے والے ایک ادارے پر وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پابندیوں کی منظوری دی ہے۔
یہ پہلی دفعہ ہے کہ یورپی یونین نے چین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس سے پہلے چین کے تائینامین چوک میں 1989 میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد، چین کو اسلحہ کی فروخت بند کر دی گئی تھی۔
چین کی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ صوبہ سنکیانگ میں اپنے اقدامات پر کوئی پابندی عائد کئے جانے پر، سخت ردِ عمل کا اظہار کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، یور پی یونین کی پابندیوں کا اطلاق، روس، شمالی کوریا، ایریٹریا، جنوبی سوڈان اور لیبیا کے درجن بھر افراد پر بھی کیا گیا ہے۔
سلو ویکیا کے وزیر خارجہ، آئیون کورچوک کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی اہم قدم ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ یورپی یونین انسانی حقوق کے احترام کی کتنی قدر کرتی ہے۔
پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات کا آغاز اس ماہ کیا گیا جب روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی ناویلنی کو بے جا جیل میں بند کرنے پر چار روسی عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کی گئیں۔
یورپی یونین کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے مزید افراد پر پابندیاں چیچنیا کے علاقے میں حقوق کی پامالیوں پر عائد کی جائیں گی۔
یورپی یونین نے میانمار میں فوجی بغاوت اور مظاہرین کی متشدد پکڑ دھکڑ میں ملوث گیارہ عہدیداروں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔
جرمنی کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ میانمار میں ہو رہا ہے وہ ناقابلِ قبول ہے۔
یورپی یونین کا کہنا تھا کہ میانمار کی فوج کے ساتھ کاروباری لین دین پر بھی آئندہ ہفتوں میں پابندیاں لگنے کا امکان ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C