امریکا: جوبائیڈن انتظامیہ حوثی باغیوں کو عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنے کیلئے تیار
👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکا: جوبائیڈن انتظامیہ حوثی باغیوں کو عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنے کیلئے تیار
واشنگٹن (ڈیلی اردو) جوبائیڈن انتظامیہ نے یمن کے حوثی باغیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے یمن جنگ کی حمایت نہ کرنے کے اعلان کے اگلے ہی روز حوثی باغیوں سے متعلق اس اہم فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کی سربراہی میں یمن پر فوجی حملوں کی مخالفت کی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی تحریک سے متعلق یہ فیصلہ سابق امریکی انتظامیہ کے آخری وقتوں کے فیصلے کی وجہ سے انسانی بحران کے نتائج کی وجہ سے ہے جس کے حوالے سے اقوام متحدہ اور انسانی گروپوں نے بھی واضح کیا تھا کہ اس سے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے یمن کو سب سے بڑے انسانی بحران کا شکار ملک قرار دیا ہے جس میں 80 فیصد عوام ضرورت مند ہیں۔
سابق امریکی انتظامیہ کے فیصلے پر اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ نئی پابندیاں یمن کو ایک ایسے قحط میں دھکیل دیں گے جو 40 سال میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔
اقوام متحدہ نے امریکی انتظامیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس فیصلے سے یمن کے ایسے لاکھوں شہریوں کو آرام ملے گا جو انسانی مدد پر انحصار کرتے ہیں اور کمرشل امپورٹس ہی ان کی بنیادی ضروریات پوری کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت چھوڑنے کے آخری لمحات میں یمن کے حوثی باغیوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا اور سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے ایک روز قبل حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C