امریکا: شکاگو میں یوم آزادی کی پریڈ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 54 زخمی
👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا: شکاگو میں یوم آزادی کی پریڈ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 54 زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف/روئٹرز) امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ شکاگو شہر کے مضافاتی علاقے النوائے کے ہائی لینڈ پارک میں چار جولائی کو ہونے والی پریڈ پر ہلاکت خیز فائرنگ کے الزام میں پولیس نے مختصر تعاقب کے بعد ایک 22 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ میں حراست میں لیے گئے شخض کی شناخت 22 سالہ رابرٹ ای کرائیمو کے نام سے کی ہے۔ مقامی پولیس نے شکاگو سن ٹائمز کو بتایا کہ مشتبہ شخص کو شکاگو کے قریب ہی ایک شاہراہ پر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا، اور اسے ”بغیر کوئی بڑا واقعہ پیش آئے ہی حراست میں لے لیا گیا۔”
اس سے قبل حکام نے پیر کی شام کو بتایا تھا کہ فائرنگ کے اس تازہ واقعے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہوئے۔
BLOODY HOLIDAY WEEKEND: Dozens shot, nearly 10 killed as violence floods Dem-run city https://t.co/XFrX71zMOF
— Fox News (@FoxNews) July 4, 2022
ہائی لینڈ پارک پولیس کے سربراہ نے پیر کی شام کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکام نے اس فائرنگ کے سلسلے میں ایک سفید فام مرد کی شناخت کی، جو اس علاقے سے شوٹنگ میں، ”دلچسپی رکھنے والے شخص” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گاڑی اور لائسنس پلیٹ کی تفصیلات بھی جاری کیں۔
لیک کاؤنٹی میجر کرائم ٹاسک فورس کے ترجمان کرسٹوفر کوولی نے اس سے قبل کہا تھا کہ حکام کا خیال ہے کہ اس واقعے میں صرف ایک ہی شوٹر شامل ہے۔
ہائی لینڈ پارک کی میئر نینسی روٹرنگ نے اس واقعے پر اپنے پہلے رد عمل میں کہا، ”ہماری کمیونٹی کو تشدد کے ایک عمل سے خوفزدہ کیا گیا ہے، جس نے ہمیں ہماری روحوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس مصیبت کی گھڑی میں ہمارے دل متاثرین کے خاندانوں کے لیے تکلیف میں ہیں۔”
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ اور خاتون اول جِل بائیڈن، ” اس بے ہودہ بندوق کے تشدد سے صدمے میں ہیں، جو یوم آزادی کے موقع پر امریکی کمیونٹی کے لیے ایک بار پھر غم و غصے کا سبب ہے۔”
فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟
چار جولائی امریکہ کا یوم آزادی کا دن ہے اور اس مناسبت سے ملک کے ہر حصے میں جشن منائے جاتے ہیں۔ ہائی لینڈ پارک میں بھی اسی مناسبت سے ایک پریڈ منعقد کی گئی جس کے شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی راستے میں اس پر گولیاں برسائی گئیں۔
ٹاسک فورس کے ترجمان کوولی کے مطابق بندوق بردار نے ایک چھت پر چڑھ کر خفیہ مقام سے پریڈ میں شامل ہونے والوں پر ”بہت ہی طاقت ور قسم کی رائفل” کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ اس رائفل کو جائے وقوعہ سے برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کوولی کے مطابق، ”ایسا لگتا ہے کہ پریڈ کے تماشائیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا…بہت بے ترتیبی سے، بہت سوچ سمجھ کر اور بہت افسوسناک طریقے سے۔”
ہائی لینڈ پارک کے ایک مقامی اسپتال کے ترجمان جم انتھونی نے بتایا کہ ان کے عملے نے 26 افراد کا علاج کیا، جبکہ پانچ سنگین نوعیت کے زخمیوں کو نارتھ شور ایونسٹن ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا، ”زیادہ تر افراد کو گولی لگنے سے زخم آئے۔ باقی کچھ افراد پریڈ میں افراتفری کے نتیجے میں بھی زخمی ہوئے۔”
جینا ٹرائیانی اپنے بیٹے کے ساتھ اس پریڈ کے راستے پر نکلنے ہی والی تھیں کہ تبھی لوگوں کو شوٹر کے بارے میں چیختے ہوئے سنا۔ وہ کہتی ہیں، ”ہم نے مخالف سمت میں بھاگنا شروع کر دیا۔”
انہوں نے مزید کہا، ”اس موقع پر بیشتر لوگ اپنے خاندانوں سے جدا ہو گئے، وہ انہیں ڈھونڈ رہے تھے۔ بہت سے دیگر نے تو اپنی ویگنیں گرا دیں، اپنے بچوں کو پکڑا اور بھاگنے لگے۔”
امریکہ میں بندوق کا تشدد
امریکہ میں بندوق سے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بجائے تیزی سے بڑھتا جا رہا اور بہت سے امریکیوں کے ذہنوں پر بندوق کے تشدد کا یہ ایک اور تازہ واقعہ ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے گزشتہ ماہ ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے بندوقوں سے متعلق اصلاحات کے ایک بڑے وفاقی قانون پر دستخط کیے تھے۔
نیویارک کے بفلو میں ایک بندوق بردار نے خریداروں پر فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جسے نسل پرستانہ تشدد قرار دیا گیا۔ اسی واقعے کے بعد حزب اختلاف اور حکمراں جماعت کے امریکی قانون سازوں نے بندوقوں پر کنٹرول سے متعلق ایک دو طرفہ معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔
بفلو کے واقعے کے دو ہفتے بعد ہی ٹیکساس کے ایک اسکول میں ایک شوٹر نے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا۔
دنیا کے دیگر امیر ممالک کی بہ نسبت امریکہ میں بندوق سے ہلاکتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر سن 2019 میں امریکہ میں ہر ایک لاکھ میں سے 4.12 افراد بندوق سے ہلاک ہوئے جب کہ کینیڈا میں صرف 0.5 افراد ہی ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4592 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C