امریکا: مشیگن کے یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 5 زخمی
👁️ 133 بار دیکھا گیا
امریکا: مشیگن کے یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 5 زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/ڈی پی اے/اے ایف پی) مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ بعد میں مشتبہ حملہ آور نے بھی کیمپس کے باہر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
مشیگن یونیورسٹی پولیس نے منگل کی صبح اس بات کی تصدیق کی کہ مشتبہ شخص کی موت اس کی اپنی گولی لگنے سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے پس پشت ممکنہ محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں۔
ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟
یونیورسٹی کیمپس کی پولیس نے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے ایک الرٹ بھیجا، جس میں کہا گیا تھا کہ “ایسٹ لانسنگ کیمپس میں یا اس کے قریب گولیاں چلنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔”
انہوں نے طلباء اور عملے کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جانے کا مشورہ دیا۔
https://twitter.com/msupolice/status/1625348771386204161?t=yVYsISb8oPivSGnKzwRpBQ&s=19
ایک مقامی اخبار لانسنگ اسٹیٹ جرنل نے بتایا کہ ایسٹ لانسنگ ہائی اسکول آڈیٹوریم، جہاں اسکول بورڈ کی میٹنگ ہو رہی تھی، کو بند کر دیا گیا اور لوگوں کو باہر جانے سے روک دیا گیا۔
کیمپس پولیس نے صورت حال کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ صرف ایک مشتبہ شخص ہے، جسے انہوں نے “ماسک والا ایک چھوٹا لڑکا” بتایا۔
کیمپس میں موجود لوگوں سے کہا گیا کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں کیونکہ پولیس کو اب بھی “کیمپس میں ایک سرگرم شوٹر کی جانب سے متعدد کالس موصول ہو رہی ہیں۔”
مشیگن یونیورسٹی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ میں تین افراد ہلا ک ہوئے ہیں۔
کیمپس پولیس محکمہ کے عبوری نائب سربراہ کرس روزمین نے رات گئے ٹیلی ویژن پر بریفنگ میں بتایا کہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے چند کی حالت نازک ہے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
فائرنگ شروع ہونے کے چار گھنٹے بعد، پولیس نے تصدیق کہ تنہا بندوق بردار نے کیمپس کے باہر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
حکام نے کہا کہ “کیمپس کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔”
مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 50000 طلبا ہیں۔ یونیورسٹی کا ایسٹ لانسنگ کیمپس ڈیٹرائٹ شہر سے تقریباً 145 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C