امریکا میں تارکین وطن کی تعداد پر کنڑول کیلئے نئے اقدامات پر غور
👁️ 173 بار دیکھا گیا
امریکا میں تارکین وطن کی تعداد پر کنڑول کیلئے نئے اقدامات پر غور
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) بائیڈن انتطامیہ نے منگل کے روز ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت حکومت کو، امریکہ میں پناہ کے متلاشی تارکینِ وطن کی تعداد کم کرنے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ جو امریکہ۔ میکسیکو سرحد پر تارکینِ وطن کی تعداد کم کرنے کی انتظامیہ کی کوششوں کا حصہ ہے، مؤثر ہونے سے پہلے ہی تارکین وطن کے حامیوں کی نکتہ چینی کا شکار ہو سکتا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ایسے تارکینِ وطن جو امریکہ میں داخل ہونے کے لیے موجود راستے اختیار نہیں کرتے یا کسی اور ملک میں جس سے وہ گذر کر آرہے ہوتے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور امریکہ پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو استثنیٰ کے بغیر انہیں پناہ کے لیے مستحق خیال نہیں کیا جائے گا۔
ایسے لوگ جو استثنیٰ کے حقدار نہیں ہیں یا یہ ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں کہ انہوں نے کسی اور ملک میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، انہیں کسی امیگریشن جج کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیے بغیر فوری طور پر ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔
میڈیا کے نمائندوں سے فون پر بات کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت اب بھی تارکینِ وطن کو پناہ کی درخواست دینے کے لیے قابلِ رسائی اور آسان راستے حاصل ہیں۔
اس منصوبے میں دی گئی شقوں کا مقصدان سمگلروں کا بھی راستہ روکنا ہے جو خطرے میں گھرے لوگوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔
ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ان مجوزہ ضابطوں پر جن کا آغاز مئی میں ہوگا، رائے دینے کے لیے 30 دن دیے جا رہے ہیں۔
اس منصوبے کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی 2019 کی پناہ حاصل کرنے کے سلسلے میں عائد پابدیوں کی تجدید ہے جن پر وفاقی عدالتوں نے روک لگا دی تھی۔
کرش او مارا وگناراجہ ’لوتھرن امیگریشن اینڈ ریفیوجی سروس‘ نامی کمپنی کے سی ای او اور صدر ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفر پر یہ پابندی امریکہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تحفظ کی عشروں پرانی روایت کی نفی کرتی ہے جس کی ضمانت امریکی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں میں دی گئی ہے۔ اور یہ صدر بائیڈن کے اسائلم کو دوبارہ بحال کرنے کےانتخابی وعدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔‘
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ یہ منصوبہ اسائلم یا سفر پر کوئی پابندی ہے یا یہ کہ یہ سابق انتظامیہ کے اقدامات کا تسلسل ہے۔
امریکی قانون کے تحت اب بھی ایسے افراد کو امریکی سرزمین پر محفوظ پناہ حاصل ہو سکتی ہے جنہیں اپنے ملک میں نسل، مذہب، قومیت، سیاسی نظریے یا کسی خاص گروپ میں رکنیت حاصل کرنے کے باعث جبرو ستم کا سامنا ہو خواہ وہ امریکہ میں اجازت کے بغیر داخل ہوئے ہوں۔
امریکہ میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر آلی ہانڈرو میورکیس نے پریس کے لیے ایک بیان میں کہا ہے،’ ہم تارکینِ وطن کی قوم ہیں مگر ہم قانون کی پابند ی کرتے ہیں۔”
انہوں نے کہا، ’ہم تارکینِ وطن کے لیے امریکہ میں داخلے کے قانونی اور منظم راستے مہیا کرنے کے طریقے کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ اور ساتھ ہی ان لوگوں کے لیے نئے ضابطوں کو متعارف کر رہے ہیں جو امریکہ اور خطے میں اس کے شراکت دروں کے مہیا کردہ طریقہ کار کو استعمال کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔‘
اس بات کا امکان ہے کہ اگر اس منصوبے پر عملدرآمد ہوا تو اسے امیگریشن کی حمایت کرنے والوں کی طرف سے قانونی چیلنجز کا سامنا ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C