18/June/2021

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک، 12 زخمی

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک، 12 زخمی

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک، 12 زخمی

لاس اینجلس (ڈیلی اردو) امریکی ریاست ایریزونا کے فینکس میٹرو پولیٹن علاقہ کے مختلف مقامات پر جمعرات کی سہ پہر فائرنگ کے ایک سلسلہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

واقعہ کی تحقیقات کرنے والے پیوریا شہر کے محکمہ پولیس کے مطابق فائرنگ فینکس میٹرو پولیٹن علاقہ میں مغربی وادی کے تمام شہروں میں 8 مقامات پر ہوئی جو 1 گھنٹہ 30 منٹ سے زائد تک جاری رہی۔

پیوریا پولیس اہلکارنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے 13 متاثرین میں سے 4 کو گولی لگی جبکہ 9 دیگر زخمی ہوئے لیکن انہیں جسم پر گولی نہیں لگی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C