امریکا نے سری لنکا کے سابق نیول چیف پر پابندی عائد کردی
👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا نے سری لنکا کے سابق نیول چیف پر پابندی عائد کردی
واشنگٹن + کولمبو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا نے سری لنکا کے سابق نیول چیف اور موجودہ گورنر پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے سری لنکا کے سابق نیول چیف اور گورنر وسنتھا کرن نگوڈا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سابق نیول چیف کو طویل سول وار کے دوران لوگوں کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے، انہوں نے بھتے کے لیے بچوں اور دولت مند افراد کو اغوا کرکے قتل کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق نیول چیف پر 2021 میں ہیومن رائٹس گروپ کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے جس کے بعد وسنتھا کو صدر گوتابایا راجاپکسے نے شمال مغربی صوبے کا گورنر مقرر کیا۔
وسنتھا کرن نگوڈا 2009 میں تامل باغیوں کو شکست دینے کے وقت سری لنکن ڈیفنس چیف کے طورپر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ وسنتھا کرن نگوڈا پر لگنے والے الزامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہیں جو انتہائی سنجیدہ ہیں لہٰذا گورنر اور ان کی اہلیہ کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C