امریکا: پناہ کے متلاشی افراد پر زیادہ سخت پابندیوں کا منصوبہ
👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا: پناہ کے متلاشی افراد پر زیادہ سخت پابندیوں کا منصوبہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) امریکہ اپنے ہاں پناہ کے خواہش مند مہاجرین پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس مقصد کے لیے تجویز کردہ ضابطے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں مہاجرین کے لیے تجویز کردہ پابندیوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ایسے مہاجرین پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو امریکہ میں پناہ لینا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کے تجویز کردہ ضابطے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں مہاجرین سے متعلق تجویز کردہ پابندی سے مماثلت رکھتے ہیں۔ چناچہ اگر یہ ضابطے نافذ ہوتے ہیں، تو امریکہ میں مہاجرین کے لیے پناہ کا حصول انتہائی دشوار ہو جائے گا۔
بائیڈن انتظامیہ کے تجویز کردہ ضابطوں کے تحت ان مہاجرین کو پناہ نہیں دی جائے گی جو بغیر کسی کارروائی کہ صرف امریکہ کی جنوبی سرحد پار کر کہ وہاں پہنچیں گے۔ اس کے بجائے مہاجرین کو کسٹمز اینڈ بارڈر پیٹرول ایپ کے ذریعے پناہ کی آن لائن درخواست دینی ہوگی یا وہ جس ملک کے ذریعے سفر کر کے امریکہ پہنچے ہوں پہلے وہاں اسائلم کی درخواست جمع کرنی ہوگی۔
نئے ضابطے نافذ ہونے کے بعد، میکسیکو کو چھوڑ کر، تمام ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوں گے، کیونکہ میکسیکو کی سرحد امریکہ سے لگتی ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ان ضابطوں کا نفاذ مئی میں کووڈ انیس سے متعلق ضوابط کے خاتمے کے بعد ہوگا۔
کیا ان قواعد کے نفاذ میں رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے؟
اس سے قبل 2019ء میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مہاجرین پر اسی قسم کی پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی لیکن امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے ان کو اس پابندی کے نفاذ سے روک دیا تھا۔ بائیڈن انتظامیہ کے تجویز کردہ ضابطوں کو بھی اس قسم کے چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔
لیکن امریکہ کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ اور محکمہ برائے انصاف نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ان ضا بطوں کا نفاذ نہیں ہونے کی صورت میں ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد بڑھ کر 11,000 سے 13,000 تک پہنچ سکتی ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کے مطابق ان ضابطوں کا مقصد تارکین وطن کو خطرناک سفر سے بچانا اور ان کی بڑی تعداد میں آمد کو ”محفوظ اور موثر طریقے” سے منظم کرنا ہے۔
تاہم ناقدین نے پناہ کی درخواست دینے کے لیے استعمال کی جانے والی ایپ میں نقص اورحکام سے ملاقات کے لیے وقت کی دستیابی سے متعلق ابہام کی نشاندہی بھی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C