امریکا کا بولٹن کے قتل کی سازش کے ماسٹر مائنڈ کیلئے معلومات کی فراہمی پر 20 ملین ڈالر انعام
👁️ 54 بار دیکھا گیا
امریکا کا بولٹن کے قتل کی سازش کے ماسٹر مائنڈ کیلئے معلومات کی فراہمی پر 20 ملین ڈالر انعام
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے سابق عہدے دار جان بولٹن کے قتل کی سازش کے پیچھے مبینہ ایرانی ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر دو کروڑ ڈالر (20 ملین ڈالر) کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
امریکی حکام نے اگست 2022 میں کہا تھا کہ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے بولٹن کےقتل کے لیے ایران کی اسلامی ریولیوشنری گارڈ کور (IRGC) کے رکن شہرام پور صفی کی سازش کا پتہ چلایا ہے۔
جمعرات کو ایک نوٹس میں کہا گیا کہ محکمہ خارجہ کا “ریوارڈزفار جسٹس پروگرام”،یا ایوارڈ برائے انصاف کے لیے انعامات سے متعلق پروگرام ایسی معلومات کی فراہمی کے لیے 20 ملین ڈالر کے ایک انعام کی پیش کش کررہا ہےجو شہرام پورصفی کی گرفتاری یا سزا کا باعث بن سکیں۔”
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 78 سالہ ٹرمپ نے، جو وائٹ ہاؤس کی ایک نئی مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں، دعویٰ کیاہےکہ انہیں ایران کی جانب سے اپنی زندگی کے لیے ’’ بڑے خطرات‘‘ لاحق ہیں‘‘۔
ایران کے سخت ناقد بولٹن نے، جنہیں خارجہ پالیسی کا ماہر سمجھا جاتا ہے، سابق صدر ٹرمپ کے یکطرفہ طور پر 2018 میں ایران کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کی حمایت کی تھی۔
صفی نے مبینہ طور پر امریکہ کے اندر ایک نامعلوم شخص کو دارالحکومت کے علاقے میں بولٹن کو قتل کرنے کے لیے تین لاکھ ڈالر کی پیش کش کی تھی۔
محکمہ انصاف نے اس وقت کہا تھا کہ یہ منصوبہ ممکنہ طور پر جنوری 2020 میں امریکہ کی جانب سے عراق میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا۔
لیکن یہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکا کیونکہ بظاہر مبینہ قاتل فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا مخبر بن گیا تھا۔
ایرانی حکام نے ان الزامات کو ” فکشن” قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
امریکہ نے پاسداران انقلاب کی بیرونی شاخ قدس فورس کو نامزد کرنے کے بعد 2019 میں پاسداران انقلاب کو ایک “غیر ملکی دہشت گرد تنظیم” قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C