امریکا کا کابل میں ڈرون حملہ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
امریکا کا کابل میں ڈرون حملہ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک
کابل (بیورو رپورٹ) اتوار کو امریکہ کی جانب سے افغانستان میں دولت اسلامیہ داعش خراسان کے خلاف ایک فوجی کارروائی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی فورسز نے اس فوجی کارروائی میں ایک ممکنہ خودکش بمبار کو نشانہ بنایا جو کار کے ذریعے کابل ایئرپورٹ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔
U.S. drone strike hits Islamic State car bomb in Kabul, officials say https://t.co/eo66WOcB8m pic.twitter.com/WoFvuY8Ab5
— Reuters (@Reuters) August 29, 2021
امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے ترجمان بل اربن کے مطابق امریکی فوج نے کابل میں ایک گاڑی پر دفاعی ڈرون حملہ کیا جس میں داعش خراسان کی جانب سے درپیش خطرے کو ختم کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نشانہ بننے کے بعد گاڑی میں ہونے والے دھماکوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس میں کافی مقدار میں بارودی مواد موجود تھا۔
ان کے مطابق اس وقت اس حملے میں کسی سویلین کے نشانہ بننے کی کوئی خبر نہیں۔ تاہم عالمی میڈیا سی این این کے مطابق اس حملے میں ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
Multiple members of the same family, including children, were killed in a US missile strike in Kabul, a relative of those killed tells CNNhttps://t.co/IUMjxwZhPe pic.twitter.com/pZO4f105XH
— CNN International (@cnni) August 29, 2021
قبل ازیں سابق افغان حکومت کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ راکٹ حملہ تھا اور ’ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کا نشانہ ایک مکان بنا ہے۔‘
https://twitter.com/MuslimShirzad/status/1432062947896008711?s=19
اے پی نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے فضائی حملے میں ایک خودکش بمبار کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کابل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
خیال رہے امریکا نے کابل ایئرپورٹ کے قریب ایک مخصوص، یقینی خطرے کے حوالے سے انتباہ کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ علاقہ چھوڑ دیں۔
اے ایف پی کے مطابق فوری طور پر دہشت گردی کے انتباہ کے ایک سلسلے نے امریکی افواج کے زیر نگرانی انخلا کی کوششوں کو متاثر کیا اور انہیں طالبان کے ساتھ قریبی سکیورٹی تعاون پر مجبور کیا۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 175 سے زائد افغان شہری ہلاک ہوئے تھے، ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔
گذشتہ روز بھی امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھاکہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C