امریکا: کررونا وائرس پھیلانے کی دھمکی پر دہشتگردی کا مقدمہ درج، دو افراد گرفتار
👁️ 85 بار دیکھا گیا
امریکا: کررونا وائرس پھیلانے کی دھمکی پر دہشتگردی کا مقدمہ درج، دو افراد گرفتار
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ میں دو افراد کو کورونا وائرس پھیلانے کی دھمکی دینے پر دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے کورونا وائرس کو ایک ‘حیاتیاتی اسلحہ’ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے جھوٹ پر پانچ سال تک کی قید ہوسکتی ہے۔
پہلے معاملے میں فلوریڈا کے ایک شخص پر مارچ میں گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار ہوتے وقت پولیس اہلکاروں پر کھانسنے اور تھوکنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق 31 سالہ شخص نے ایک اہلکار سے کہا: ‘مجھے کورونا ہے۔’ بعد میں اس شخص کا نتیجہ منفی آیا۔
اسی طرح ٹیکساس میں ایک شخص پر بھی ایسا ہی مقدمہ قائم کیا گیا ہے کیونکہ اس نے فیس بک پر جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سان انتونیو شہر کی سپرمارکیٹس میں کورونا وائرس پھیلانے کے لیے ایک شخص کو رقم ادا کی تھی۔
ادھر امریکی ریاست نیویارک میں قومی پرچم سرنگوں کر دیئے گئے ہیں جہاں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 51 ہزار 171 افراد متاثر جب کہ 6 ہزار 268 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک امریکہ میں 14 ہزار 800 سے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ عالمگیر وبا سے اب تک 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ ساڑھے 89 ہزار 877 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار بھی چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C