20/December/2025

امریکا کی شام میں داعش کے 70 سے زائد ٹھکانوں پر بمباری

👁️ 290 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا کی شام میں داعش کے 70 سے زائد ٹھکانوں پر بمباری

امریکا کی شام میں داعش کے 70 سے زائد ٹھکانوں پر بمباری

واشنگٹن (ش ح ط) امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے تین امریکیوں کی ہلاکت کے جواب میں اتوار کی شب شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ امریکی اور اردنی افواج نے مشترکہ کارروائی کے دوران داعش کے 70 سے زائد ٹھکانوں کو 100 سے زیادہ درست نشانے پر مار کرنے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

 

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق لڑاکا طیاروں، حملہ آور ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے نے وسطی شام میں متعدد مقامات پر کارروائی کی، جبکہ اس آپریشن میں اردن کے جنگی طیارے بھی شامل تھے۔

 

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران داعش کے بنیادی ڈھانچے، کمانڈ مراکز اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

یاد رہے کہ 13 دسمبر کو شام کے شہر پالمیرا میں داعش کے ایک حملے میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری مترجم ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

 

سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ امریکہ ان دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے گا جو خطے میں امریکیوں اور ان کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

 

دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ یہ کارروائی کسی نئی جنگ کا آغاز نہیں بلکہ جوابی کارروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکیوں کو نشانہ بنایا گیا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C