امریکا: ہیوسٹن، ڈیلس اور ٹیکساس میں محرم الحرام کی مجالس و اجتماعات، عزاداروں کی کثیر تعداد شریک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
امریکا: ہیوسٹن، ڈیلس اور ٹیکساس میں محرم الحرام کی مجالس و اجتماعات، عزاداروں کی کثیر تعداد شریک
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور عزاداری مکمل عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔
ہیوسٹن اور ڈیلس کی تمام امام بارگاہوں جس میں ہیوسٹن کی امام بارگاہ الغدیر، ڈیلس کی امام بارگاہ مومن سینٹر اور در حسینؑ سمیت دیگر امام بارگاہوں اور مساجد میں یکم محرم الحرام سے ہی فرش عزا اور صف ماتم بچھ گئی ہے۔
جبکہ مجالس کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا جس میں ذاکرین اور علماء کرام واقعہ کربلا کو بیان کر رہے ہیں۔
ہر جانب یاحسین کی صدائیں ہیں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے نواسے کی کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی یاد میں منعقد ہونے والی ان مجالس میں لوگ بلا تفریق مذہب و ملت شرکت کر رہے ہیں۔
ہیوسٹن اور ڈیلس سمیت امریکہ کی سب سے بڑی ریاست ٹیکساس کے اور بھی کئی شہروں میں عزاداری کی مجالس جاری ہیں۔ ان مجالس میں مرد خواتین اور بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
ڈیلس اور ہیوسٹن میں محرم کا مرکزی جلوس شہر کے مرکز ڈاؤن ٹاؤن میں 10 محرم الحرام 28 جولائی کو برآمد ہوگا جبکہ مجالس کا سلسلہ مختلف امام بارگاہوں اور گھروں میں بھی جاری رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C