امریکا یوکرین کو 250 ملین ڈالر اضافی فوجی امداد دے گا
👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا یوکرین کو 250 ملین ڈالر اضافی فوجی امداد دے گا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے یوکرین کے لئے رواں سال کے آخری امدادی پیکیج کے طورپر 250 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو اضافی 250 ملین ڈالر کی فوجی امداد یوکرین کیلئے امداد میں کمی کی ہدایت کے مطابق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیکج میں فضائی دفاع کے لئے استعمال ہو نے والا گولہ بارود، راکٹ، توپ خانے کے 155 ایم ایم اور 105 ایم ایم کےگولے اور چھوٹے ہتھیاروں کے گولہ بارود کے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ راؤنڈ شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر امریکی کانگرس پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے لئے امداد کی جلد منظوری دینے کے اقدامات کر ے تاکہ یوکرین کو اپنے دفاع اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد کر کے امریکا قومی سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سے جاری بیان میں بھی کانگریس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کرے تاکہ یوکرین کے لیے امریکی حمایت جاری رہ سکے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بائیڈن کو اکتوبر میں کانگرس سے یوکرین کے لئے 60 بلین ڈالر کی امداد کے پیکیج کی منظوری حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C