امریکہ: دہشت گردوں کی حمایت اور جرائم کے باعث 6 ہزار طلبا کے ویزے منسوخ
👁️ 581 بار دیکھا گیا
امریکہ: دہشت گردوں کی حمایت اور جرائم کے باعث 6 ہزار طلبا کے ویزے منسوخ
واشنگٹن + نیویارک (ڈیلی اردو) امریکہ نے چھ ہزار سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام طلبہ کے امریکی قوانین کی خلاف ورزی اور مقررہ مدت سے زائد قیام کے باعث کیا گیا ہے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ امیگریشن اور غیر ملکی طالب علموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق تقریباً چار ہزار طلبا کے ویزے غیر قانونی طویل قیام یا خلاف ورزیوں، جیسے کہ چوری، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور قاتلانہ حملے جیسے جرائم کے باعث منسوخ کیے گئے۔ جبکہ تقریباً 200 سے 300 طلبا کے ویزے ان پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت یا وابستگی کے شبہ میں منسوخ کیے گئے ہیں۔
اگرچہ محکمہ خارجہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ’’دہشت گردی کی حمایت‘‘ سے کیا مراد ہے، لیکن اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے کچھ طلبہ کو بھی نشانہ بنایا ہے، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ ان کے رویے میں ’’یہود مخالف عناصر‘‘ پائے گئے۔
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن اور قومی سلامتی پالیسیوں کا حصہ ہے، جس میں ویزا درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پر نگرانی اور سخت سکریننگ شامل ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مئی میں کابینہ اجلاس کو بتایا تھا کہ جنوری سے اب تک ’’ہزاروں‘‘ طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے تازہ ترین اعداد و شمار کا علم تو نہیں، لیکن شاید ہمیں مزید کام کرنا پڑے گا۔ ہم ان لوگوں کے ویزے منسوخ کرنا جاری رکھیں گے جو مہمان کے طور پر یہاں موجود ہیں مگر ہماری اعلیٰ تعلیم کی سہولیات میں خلل ڈال رہے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C