امریکہ میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
👁️ 500 بار دیکھا گیا
امریکہ میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
واشنگٹن +اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹمپا میں سینیٹ کام کمانڈر کی تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں شرکت کی اور دوطرفہ فوجی تعاون کے فروغ میں جنرل مائیکل کوریلا کے کردار کو سراہا۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
اس کے علاوہ فیلڈ مارشل کی دوست ممالک کے چیف آف ڈیفینس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ملکی صورتحال سے آگاہ کیا۔
پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورۂ امریکا کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے مخاطب ہونا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی "برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین" ہیں، جو عزت و وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں۔
فیلڈ مارشل نے خطاب میں کہا کہ بھارت خود کو ’وشوا گرو‘ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی ٹرانس نیشنل دہشت گرد سرگرمیوں میں شمولیت عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث ہے، جس کی مثال کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کا معاملہ اور کلبھوشن یادیو جیسے واقعات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی امتیازی اور دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی ہے۔ حالیہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو شہید کیا اور خطے کو خطرناک تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ کسی بھی غلطی سے دو طرفہ جنگ بھڑک سکتی تھی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر گزار ہے، جن کی اسٹریٹجک قیادت نے نہ صرف انڈیا-پاکستان جنگ کو روکا بلکہ دنیا میں کئی دیگر تنازعات کو بھی ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بڑے تنازع کو روکنے میں کامیابی حاصل کی، تاہم بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ قائداعظم کے مطابق کشمیر پاکستان کی ’شہ رگ‘ ہے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں اس موقف کی تائید کرتی ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ محض ڈیڑھ ماہ کے وقفے میں میرا دوسرا دورہ امریکا، پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے ایک نئی جہت کی علامت ہے۔ ان دوروں کا مقصد تعلقات کو تعمیری، پائیدار اور مثبت راستے پر گامزن کرنا ہے اور ممکنہ تجارتی معاہدے سے بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی بدترین انسانی المیہ ہے، جس کے عالمی اور علاقائی اثرات خطرناک ہیں۔ افغانستان سے کئی دہشت گرد تنظیمیں، جن میں فتنہ الخوارج بھی شامل ہے، پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف آخری فصیل ہے، دہشت گردوں کو پوری قوت سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
فیلڈ مارشل کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور قدرتی آفات میں سب سے پہلے مدد کو پہنچتے ہیں۔ سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ ہے لیکن ملک دشمن عناصر اسے ساختہ افراتفری پھیلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس لیے خبروں کی تصدیق نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور مستقبل کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ امریکا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد جاری ہے، جو معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔
خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کے خلاف حالیہ سفارتی و سکیورٹی کامیابیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت، قوم کی اجتماعی کوشش، سیاسی قیادت کی بصیرت اور بہادر افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہیں۔ “اب سوال یہ نہیں کہ ہم کب اُٹھیں گے بلکہ یہ ہے کہ کتنی جلدی اور کتنی قوت سے ہم اٹھیں گے۔ آئیے اپنے آباؤ اجداد کی میراث کو قائم رکھتے ہوئے نئے جذبے اور مقصد کے ساتھ آگے بڑھیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C