امریکہ کی شکایت پر کراچی سے گرفتار ہونے والا ملزم آغا سرور عباس کون ہے؟
👁️ 163 بار دیکھا گیا
امریکہ کی شکایت پر کراچی سے گرفتار ہونے والا ملزم آغا سرور عباس کون ہے؟
کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستانی حکام نے امریکہ کی درخواست پر امریکی بچوں کی نازیبا تصاویر پر مبنی مواد رکھنے والے مبینہ ملزم کو حراست میں لے کر عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق کراچی میں امریکی قونصل خانے کے اسپیشل ایجنٹ کرسٹوفر پیٹرسن کی طرف سے مارچ کے اوائل میں درخواست موصول ہوئی تھی۔ درخواست میں ایک پاکستانی شہری پر کم سن امریکی بچوں کو بلیک میل کرنے اور ان کی نامناسب تصاویر رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے جمعرات کو عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی قوںصل خانے کی درخواست پر جانچ کے بعد ملزم آغا سرور عباس نامی شخص کے وارنٹ حاصل کیے اور اسے منگل کو کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی مختلف ڈیجیٹل ڈیوائسز میں کم سن امریکی بچوں کی نازیبا تصایر، ویڈیوز اور دھمکی آمیز پیغامات ملے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے زیر استعمال لیپ ٹاپس اور موبائل فونز میں موجود ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ امریکی بچوں سے مختلف ویب سائٹس، ویڈیو اور ٹیکسٹ چیٹ رومز سے رابطے میں تھا۔ ان ویب سائٹس میں گوگل میٹ، ویئربائی ڈاٹ کام، اسنیپ چیٹ ایپ اور دیگر ویب سائٹس شامل ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ویب سائٹس کی مدد سے امریکہ میں بچوں کے گھروں کا اصل پتا حاصل کرتا اور پھر ان کی نازیبا ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا جب کہ وہ کئی ویڈیو کو پورن ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے میں بھی ملوث ہے۔
ایف آئی اے حکام نے عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے چائلڈ پورنوگرافی کے جرم کا اقرار کیا ہے اور امریکی بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر کے غلط استعمال کرکے انہیں دھمکانے کو بھی تسلیم کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے ملزم کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد ملزم کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ایک ماہ قبل پاکستان نے برطانیہ کی موبائل سمز کی پاکستان میں غیر قانونی فروخت پر کریک ڈاؤن کیا تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے وقار الدین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیرِ استعمال کئی برطانوی سمز چائلڈ پورنو گرافی اور آن لائن مالی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔
پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک قابل تعزیر جرم ہے۔ ملک میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد پیدا کرنے، تقسیم اور اسے اپنے پاس رکھنے پر پابندی اور جرمانہ عائد کرنے سے متعلق کئی قوانین اور ضوابط موجود ہیں۔
پیکا ایکٹ کے تحت چائلڈ پورنوگرافی کو جرم قرار دیا گیا ہے اور اس کے لیے قید اور جرمانے کی سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے۔
اسی طرح پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت بھی فحش اور ناشائستہ مواد، بشمول چائلڈ پورنو گرافی رکھنے اور پھیلانے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ جووینائل جسٹس سسٹم آرڈیننس کے قانون کے تحت بھی بچوں کو استحصال اور بدسلوکی سے بچانے کے لیے چائلڈ پورنوگرافی کی ممانعت اور اس کے ارتکاب پر سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
ادھر پاکستان نے بچوں کی فحش نگاری سے نمٹنے کے لیے متعدد بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنز کی بھی توثیق کی ہے جس میں بچوں کی فروخت، بچوں کی جسم فروشی اور چائلڈ پورنوگرافی روکنے سے متعلق بچوں کے حقوق کے کنونشن کے اختیاری پروٹوکول بھی شامل ہیں۔
تاہم ماہرین کے بقول پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے قوانین موجود ہیں لیکن جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف ثبوت اکھٹا کرکے انہیں سزائیں دینے کی شرح کافی کم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 723 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4817 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3497 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C